گوالیات سے بہار آئی ٹرین کی ایک بوگی کے اندر شراب کی جانچ کے دوران جھولے میں دھماکو مادہ تھا۔ سیوان اسٹیشن پر ٹرین کے اندر شراب کی تلاشی لے رہی ٹیم میں شامل سپاہی کو لاوارث بیگ سے دھماکو مادے کا اندازہ نہیں تھا تو اس نے بیگ GRP تھانے میں رکھ دیا۔ تھانہ صدر نے بیگ کے اندر دھماکو مادہ دیکھا تو ریل اے ڈی جی کو اطلاع دی۔ اینٹی بم اسکواڈ نے پہنچ کر دھماکو مادہ کو بیکار کردیا ہے۔ آدھی رات کو پیش آئے اس واقعہ سے سیوان اسٹیشن پر افراتفری مچ گئی، حالانکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہونے سے راحت ہے۔
بنا اطلاع تین گھنٹے تک لٹکے رہے یہ بیگ سیوان ریلوے اسٹیشن پر شام میں جی آر پی کی ٹیم شراب کی جانچ کررہی تھی۔ گوالیار سے آئی ٹرین کی ایک جنرل بوگی کے اندر شبیر میاں نامی سپاہی کو چار لاوارث بیگ ملے۔ چاروں بیگ کے اندر تلاشی نہیں کرتے ہوئے سپاہی نے انہیں جی آر پی تھانے کے اندر کھونٹی پر ٹانگ دیا۔ اس کے بعد سبھی اپنے اپنے کام پر لگ گئے۔ تقریباً تین گھنٹے بعد شام سات بجے جی آر پی تھانہ صدر کی نظر ان بیگ پر گئی۔
اطلاع کے بعد بھی تین گھنٹے گزارنا پڑا کھولتے ہی چاروں بیگوں میں دھماکو مادہ کا اندازہ لگایا گیا۔ کچھ ہی منٹوں میں جی آر پی تھانہ کو خالی کردیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر افراتفری مچ گئی۔ تھانہ صدر نے ریلوے اے ڈی جی کو اطلاع دی تو تقریباً 10 بجے بم ناکارہ کرنے والا دسہ سیوان اسٹیشن پہنچا اور دھماکو مادہ ناکارہ کرنے کے بعد تھیلے کو لے کر ٹیم نکل گئی۔ اب تک ریلوے کی جانب سے رسمی بیان حاصل نہیں ہوا ہے کہ سیوان سے آگے برھ گئی اس ٹرین میں کہیں اور جانچ ہوئی یا نہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔