آنکھیں ہمارے جسم کی اہم اعضا، غریبوں کی آنکھوں کا مفت ہوگا علاج

سرکاری اسپتالوں میں آنکھوں کی جانچ کے لئےمشینیں اورملازمین دستیاب کرائے جارہے ہیں۔ ان اسپتالوں میں مریضوں کو جانچ اورعلاج کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔

Jul 07, 2019 09:35 PM IST | Updated on: Jul 07, 2019 09:35 PM IST
آنکھیں ہمارے جسم کی اہم اعضا، غریبوں کی آنکھوں کا مفت ہوگا علاج

غریبوں کی آنکھوں کا مفت علاج ہوگا۔

بدایوں: آنکھوں کی روشنی کو برقرار رکھنے اوراس کا تحفظ کرنے سے متعلق اسکیموں کے تحت شہرکے باشندوں کو آنکھوں کی سیکورٹی کے ٹپس دیئےگئے۔ ڈاکٹرشراف آئی ہاسپٹل کے نمائندے نے آنکھوں سے متعلق بیماریوں سے نجات اوراس کے تحفظ پرتفصیلی روشنی ڈالی۔  انہوں نے لوگوں کے خدشات کا ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ  ڈاکٹر شراف آئی اسپتال اور سائٹ سیورس انٹرنیشنل کی طرف سےآنکھوں کی روشنی سے متعلق اسکیموں کوچلائے جانے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ اسکیم قومی صحت مشن کا اٹوٹ حصہ ہے۔

اس اسکیم کے تحت سرکاری اسپتالوں میں آنکھوں کی جانچ کے لئےمشینیں اورملازمین دستیاب کرائے جارہے ہیں۔ ان اسپتالوں میں مریضوں کو جانچ اورعلاج کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔ اس کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع اسپتال اورکمیونٹی صحت مرکزسید پورکا انتخاب کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں قبول پورہ واقع علی ہیلتھ کیئرسینٹرپرسماجی کارکنان اوردانشورطبقہ  کے ساتھ تشہیری مہم اوربیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

Loading...

اس تقریب میں ڈاکٹر شراف آئی اسپتال لکھیم پورکھیری سے آئےافسرشمیم احمد نےکہا کہ آنکھیں ہمارے جسم کا انتہائی اہم اورحساس اعضا ہیں۔ اس لئے ان کی دیکھ بھال کرنا اورتحفظ کرنے کے تئیں ہمیں بیداررہنا ہوگا۔ آج کل کھانے پینے اورزندگی گزارنے کے طریقے کے سبب کم عمرمیں ہی لوگوں اورچھوٹے بچوں کو بھی چشمے کی ضرورت پڑنے لگی ہے۔ یہ مستقبل کے لئے اچھا اشارہ نہیں ہے۔

Loading...