ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں ڈاون ہوا فیس بک اور انسٹاگرام ، یوزرس کو ہورہی پریشانی

دنیا کے سب سے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام جمعرات کی شام کو ڈاون ہوگئے ، جس کے بعد پوری دنیا کے یوزرس کی جانب سے مسلسل شکایتیں آنی شروع ہوگئیں ۔

  • Share this:
دنیا بھر میں ڈاون ہوا فیس بک اور انسٹاگرام ، یوزرس کو ہورہی پریشانی
علامتی تصویر

دنیا کے سب سے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام جمعرات کی شام کو ڈاون ہوگئے ، جس کے بعد پوری دنیا کے یوزرس کی جانب سے مسلسل شکایتیں آنی شروع ہوگئیں ۔ ڈاون ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق برطانوی وقت کے مطابق یہ دو پہر دو بج کر 15 منٹ پر ہوا ۔ ہندوستان اور برطانیہ کے علاوہ ڈنمارک ، جرمنی ، فرانس ، پولینڈ ، اسپین اور ہنگری کے یوزرس نے بھی ان کے استعمال کے دوران پریشانی کی شکایت کی ہے ۔


حالانکہ ابھی تک اس سلسلہ میں فیس بک کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ انسٹاگرام کے بارے میں صارفین نے شکایت کی کہ انہیں نیوز فیڈ اپ ڈیٹ کرنے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ ایسی شکایت تقریبا 74 فیصد یوزرس نے کی ۔ اسی طرح 14 فیصد یوزرس نے کہا کہ انہیں اسٹوریز میں اور 10 فیصد لوگوں کو ویب سائٹ کے استعمال کے دوران پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی یوزرس نے لکھا کہ انہیں کمنٹ کرنے میں یا اسٹوری پبلش کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔


وہیں فیس بک پر 65 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں لاگ ان کے دوران ہی پریشانی ہوئی ۔ 22 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ فیس بک پر تصاویر نہیں دیکھ پارہے ہیں ۔ وہیں 11 فیصد نے کہا کہ ان کے فیس بک پر ٹوٹل بلیک آوٹ ہوگیا تھا ۔ کئی یوزرس کا تو فیس بک ہی کریش ہوگیا ۔ کئی لوگوں کو ویب ایڈریس ڈالنے پر ایرر کا میسیج نظر آیا ۔ ہندوستان میں ایسی شکایتیں سب سے زیادہ دہلی اور بنگلورو سے سامنے آئیں ۔


کچھ لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایسا میسیج نظر آیا کہ فیس بک ضروری منٹیننس کی وجہ سے ڈاون ہے اور کچھ منٹوں میں پھر سے وہ اس کا ایکسس کرپائیں گے ۔ دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پہلے بھی ایک ساتھ ڈاون ہوچکے ہیں ۔ اس وقت فیس بک نے کہا تھا کہ ایسا اس لئے ہوا تھا ، کیونکہ دونوں کا سرور ایک ہی ہے ۔
First published: Nov 28, 2019 10:57 PM IST