ہوم » نیوز » وطن نامہ

Facebook Fuel for India 2020: ہندوستان میں ہوگی بڑی سرمایہ کاری ؟ آج بات کریں گے مکیش امبانی اور مارک زکربرگ

سوشل میڈیا جائنٹ فیس بک منگل 15 دسمبر کو فیول فار انڈیا 2020 پروگرام کی میزبانی کررہا ہے ۔ اس پروگرام میں فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و مینیجنگ ڈٓائریکٹر مکیش امبانی ہندوستان میں مواقع کو لے کر آج بات کریں گے ۔

  • Share this:
Facebook Fuel for India 2020: ہندوستان میں ہوگی بڑی سرمایہ کاری ؟ آج بات کریں گے مکیش امبانی اور مارک زکربرگ
Facebook Fuel for India 2020: ہندوستان میں ہوگی بڑی سرمایہ کاری ؟ آج بات کریں گے مکیش امبانی اور مارک زکربرگ

سوشل میڈیا جائنٹ فیس بک منگل 15 دسمبر کو فیول فار انڈیا 2020 پروگرام کی میزبانی کررہا ہے ۔ اس پروگرام میں فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و مینیجنگ ڈٓائریکٹر مکیش امبانی ہندوستان میں مواقع کو لے کر آج بات کریں گے ۔ پروگرام کی شروعات صبح ساڑھے نو بجے ہوگی ۔ مارک زکربرگ اور مکیش امبانی کے تبادلہ خیال کا موضوع ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں ڈیجیٹلائزیشن اور چھوٹے کاروباروں کا رول ہوگا ۔


فیس بک کے چیف ریوینیو افسر ڈیوڈ فشر نے اس کی جانکاری دی ہے ۔ فشر نے کہا کہ ہندوستان واحد ایسا ملک ہے ، جہاں فیس بک  نے میشو اور ان اکیڈمی جیسی کمپنیوں میں مائناریٹی شیئر لی ہے ، تاکہ ڈیجیٹل انوویشن کو بڑھاوا دیا جاسکے ۔ فشر نے کہا کہ فیس بک ہندوستان میں طویل عرصہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے کیلئے عہد بند ہے ۔ اس کیلئے وہ مسلسل کاروباروں کیلئے نئے نئے حل پیش کرتا رہا ہے تاکہ انہیں اپنی آن لائن موجودگی درج کرانے اور فروغ دینے میں مدد مل سکے ۔




ڈیوڈ فشر نے کہا کہ کمپنی نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ہے اور کچھ ایسے انوکھے سودے کئے جو اس نے دنیا بھر میں کہیں نہیں کئے ۔ ہندوستان کے بارے میں جو ایک بات سب سے الگ ابھر کر آتی ہے وہ ہے انوویشن کی رفتار ، اس سے وہاں ہورہی تبدیلیوں اور ان کے اثر کو بھی فیس بک محسوس کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہاں سرمایہ کاری  کی ہے ۔

فشر نے مزید کہا کہ ہم نے ہندوستان کیلئے ایک اسپیشل اسٹرکچر تیار کیا ہے ۔ ہندوستان میں ہم ایسا کچھ کررہے ہیں ، جو ہم نے دنیا بھر میں کہیں نہیں  کیا ہے ۔ ہم یہاں انوکھی سرمایہ کاری اور سودے کررہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 15, 2020 09:23 AM IST