ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Fuel for India 2020: مکیش امبانی نے کی وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا مہم کی تعریف ، کہی یہ بات

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کہا کہ وزیر اعظم مودی (PM Narendra Modi) نے بحران میں بھی امکانات تلاش کئے ہیں ۔ اس وبا کے دوران ہندوستان میں 20 کروڑ لوگوں کو براہ راست کیش دیا گیا ۔ غریب کنبوں کو بچانے کا قدم اٹھایا گیا ۔ یہ سب ڈیجیٹل پلیٹ فارم (Digital India Campaign) سے ہی ممکن ہوپایا ۔

  • Share this:
Fuel for India 2020: مکیش امبانی نے کی وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا مہم کی تعریف ، کہی یہ بات
وزیر اعظم مودی نے یکم جولائی 2015 کو ڈیجیٹل انڈیا مہم کی شروعات کی تھی ۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے Fuel for India 2020 پروگرام کے پہلے دن فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ہندوستان میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو لے کر بات کی ۔ اس دوران مکیش امبانی نے وزیر اعظم مودی کی ڈیجیٹل انڈیا مہم کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی کمپنیاں اور آرگنائزیشن ڈیجیٹل انکلوزن کو لے کر تیز رفتار طریقہ سے کام کررہے ہیں ۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ہندوستان کے نوجوانوں کا رول اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی ڈیجیٹل انڈیا مہم کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے ۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بحران میں بھی امکانات تلاش کئے ہیں ۔ اس وبا کے دوران ہندوستان میں 20 کروڑ لوگوں کو براہ راست کیش دیا گیا ۔ غریب کنبوں کو بچانے کا قدم اٹھایا گیا ۔ ریلائنس فاونڈیشن نے کھانا تقسیم کرنے کا انتظام کیا ۔ ریلائنس کی طرف سے بڑی تعداد میں ضرورت مندوں کی مدد کی گئی ۔ یہ سب ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہوپایا ۔ ملک اب 2021 کی پہلی ششماہی میں ویکسین کیلئے تیار ہے ۔


امبانی نے کہا کہ کورونا وبا کی وحشت نے ہمیں چونکا دیا تھا ، لیکن بحران کی گھڑی میں گھبرانا ہندوستان کے ڈی این اے میں نہیں ہے ۔ کوئی بحران ہمارے لئے ترقی کا نیا موقع ہے ۔ ہندوستان نے پورے عزم اور حوصلہ کے ساتھ کورونا بحران کا سامنا کیا ہے ۔ ہمارا ملک اچھا کررہا ہے اور آگے بھی اچھا کرتا رہے گا ۔


ڈیجیٹل انڈیا مہم نوجوانوں کیلئے ایک بڑا موقع

مکیش امبانی نے کہا کہ عام طور پر انڈسٹریز سرکار سے تیز چلتی ہیں ، لیکن ڈیجیٹل انڈیا کے ساتھ سرکار زیادہ تیز چلی ۔ وزیر اعظم مودی کی یہ مہم نوجوانوں کیلئے ایک بڑا موقع ہے ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے یکم جولائی 2015 کو ڈیجیٹل انڈیا مہم کی شروعات کی تھی ۔ اس مہم کا اہم مقصد دیہی علاقوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ نیٹ ورک سے جوڑکر ان تک ضروری خدمات پہنچانا تھا ۔

کیا ہیں چیلنجز

ڈیجیٹل انڈیا ہندوستانی حکومت کی قابل اطمینان مہم ہے ۔ ریلائنس ، ٹاٹا سمیت کئی کمپنیوں نے اس مہم میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے ۔ یہ بھی مانا جارہا ہے کہ ای کامرس ڈیجیٹل انڈیا مہم کو مفید بنانے میں مدد کرے گا جبکہ اس پر عمل درآمد کرنے میں کئی چیلنجز اور قانونی روکاوٹیں بھی آسکتی ہیں ۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل انڈیا اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا ہے جب تک کہ ضروری بی سی بی ای گورننس کو لاگو نہ کیا جائے ۔ نیز واحد نیشنل ای گورننس پلان پر نامکمل عمل آوری بھی اس پروگرام کو متاثر کرسکتی ہے ۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 15, 2020 03:07 PM IST