ہوم » نیوز » معیشت

Facebook Fuel for India : ہندوستان دنیا کی ٹاپ تھری معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے : مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان میں کئی کمپنیاں اور تنظیمیں ڈیجیٹل انکلوزن کی سمت میں تیزی سے کام کررہی ہیں ۔ ہندوستان کے نوجوانوں کا ڈیجیٹل تبدیلی میں اہم رول ہے ۔

  • Share this:
Facebook Fuel for India : ہندوستان دنیا کی ٹاپ تھری معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے : مکیش امبانی
Facebook Fuel for India : ہندوستان دنیا کی ٹاپ تھری معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے : مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے Fuel for India 2020 پروگرام کے پہلے دن فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ہندوستان میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو لے کر بات کی ۔ ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان میں کئی کمپنیاں اور تنظیمیں ڈیجیٹل انکلوزن کی سمت میں تیزی سے کام کررہی ہیں ۔ ہندوستان کے نوجوانوں کا ڈیجیٹل تبدیلی میں اہم رول ہے ۔


پروگرام میں مارک زکربرگ نے مکیش امبانی سے پوچھا کہ کورونا وبا کے ختم ہونے کے بعد آپ کی رائے میں ٹیکنالوجی کا کیا رول ہوگا ؟ اس پر امبانی نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی رہے گی ۔ امبانی نے ہندوستان کی ڈیجیٹل حصولیابیوں کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کی ڈیجیٹل انڈیا مہم کو دیا ۔ انہوں نے تاریخ میں ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے ایف ڈی آئی کیلئے زکربرگ اور ہندوستان میں فیس بک جیو شراکت داری کیلئے شکریہ ادا کیا ۔


مکیش امبانی نے مارک زکربرگ سے کہا کہ جیو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی لے کر آئی ہے ۔ وہاٹس ایپ کے ساتھ وہاٹس ایپ چیٹ کا انکوزن ہوتا ہے تو اس سے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بڑھی ہے ۔ ریلائنس ریٹیل اور جیومارٹ ہندوستان میں ہر کسی کو عالمی سروسز میں حصہ لینا کا موقع دے رہا ہے ۔


کورونا بحران میں ملک میں آئی سب سے بڑی ایف ڈی آئی

مکیش امبانی نے کہا کہ کورونا بحران میں ہندوستان میں سب زیادہ ایف ڈی آئی آئی ہے ۔ فیس بک کی جیو میں سرمایہ کاری ہندوستان کیلئے ایک بڑی ایف ڈی آئی ہے ۔ فیس بک اور جیو مل کر چھوٹے کاروبار کو فروغ دیں گے ۔ چھوٹے کاروبار کیلئے ویلیو کرئیشن پلیٹ فارم تیار کئے جارہے ہیں ۔

ہندوستان دنیا کی ٹاپ تھری معیشت بننے کی راہ پر

ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی نے کہا کہ کورونا بحران میں ملک میں ورک فرام ہوم اور لرن فرام ہوم کا کلچر کامیاب رہا ہے ۔ ملک کی ترقی آگے بھی جاری رہے گی ۔ جلد ہی ملک کی فی کس آمدنی 1800 ڈالر سے بڑھ کر پانچ ہزار ڈالر ہوگی ۔ ہمارے ملک ہندوستان میں بے شمار امکانات ہیں ۔ جلد ہی ہم دنیا کی ٹاپ تھری معیشتوں میں شامل ہوں گے ۔ کیونکہ ہم تیزی سے اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 15, 2020 12:50 PM IST