فیس بک یوزرس کیلئے بڑی خبر! آج سے بدل رہا ہے یہ قانون ، اب فیس بک چلانے کیلئے کرنا ہوگا یہ کام
اگر آپ سمارٹ فون پر فیس بک چلاتے ہیں تو آپ کیلئے ضروری خبر ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے ایک نیا فیصلہ کیا ہے ۔ فیس بک نے آج سے موبائل ڈیوائس پر لاگ ان کرنے کیلئے ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن کو لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 19, 2021 12:52 PM IST

فیس بک یوزرس کیلئے بڑی خبر! آج سے بدل رہا ہے یہ قانون ، اب فیس بک چلانے کیلئے کرنا ہوگا یہ کام
اگر آپ سمارٹ فون پر فیس بک چلاتے ہیں تو آپ کیلئے ضروری خبر ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے ایک نیا فیصلہ کیا ہے ۔ فیس بک نے آج سے موبائل ڈیوائس پر لاگ ان کرنے کیلئے ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن کو لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ یعنی آج سے اگر کوئی اسمارٹ فون یوزر اپنے فون پر فیس بک چلاتا ہے تو اس دو آتھینٹیفکیشن پروسیس سے ہوکر گزرنا ہوگا ۔ فیس بک نے یہ فیصلہ سیکورٹی کے پیش نظر کیا ہے ۔
بتادیں کہ اس سے پہلے فیس بک نے 2017 میں ڈیسک ٹاپ کیلئے اسی طرح کے سیکورٹی سسٹم کی اجازت دی تھی ۔ اب یہ اسمارٹ فون یوزرس کیلئے بھی لاگو ہوگا ۔ فیس بک کا یہ قانون آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائس دونوں کے یوزرس کیلئے ہے ۔
ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن ایک سیکورٹی فیچر ہے ۔ یہ آپ کے فیس بک اکاونٹ کو نامعلوم ڈیوائس سے لاگ ان کرنے کے دوران ہر مرتبہ آپ کے جانے پہچانے ( آپ کے پاس ورڈ ) اور آپ کے پاس موجود کسی چیز کی ضرورت کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ عام طور پر یہ آپ کے موبائل فون یا آتھینٹیکیٹر ایپ پر ایک ایس ایم ایس کوڈ بھیجتا ہے ۔
