உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    !پرینکا گاندھی کے پینڈینٹ والی تصویر کا وائرل سچ

    • Share this:
      لوک سبھا لیکشن کے پاس آتے ہی سوشل میڈیا پر لیڈران کی تصاویر بھی وائرل ہونی شروع ہو گئی ہے۔ اسی طرز میں اب پرینکا گاندھی واڈرا کی بھی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے گلے میں کراس کا پینڈینٹ پہن رکھا ہے۔

      وائرل تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ فخر کے ساتھ کراس پہنتی ہیں لیکن جب عوام کے بیچ جاتی ہیں تو رکدراکش پہن لیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو 473 سے زیادہ بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔ جب کہ تصویر کو 700 سے زیادہ لائک مل چکے ہیں۔ لیکن یہاں جاننے والی بات یہ ہے کہ کیا یہ تصویر صحیح ہے یا پھر فوٹو کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

      تصویر کے بارے میں جب جانچ کی گئی تو اے او ایل ٹی نیوز میں پرینکا گاندھی کی ویسی ہی تصویر دکھائی دی۔ پرینکا کی ویسی تصویر کئی اور بھی نیوز ویب سائٹ پر چلا ئی گئی تھی۔
      اس تصویر کو فوٹو شاپ کی مدد سے بدل دیا گیا تھا۔ دراصل پرینکا گاندھی نے گلے میں ایک مالا پہن رکھی تھی لیکن وہ کراس نہیں تھی۔

      priyanka1-1



      وائرل کی جا رہی تصویر میں جو دعوی کیا جا رہا ہے ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی نے کراس نہیں پہنا تھا۔ ان کی تصویر کو فوٹوشاپ کر کراس دکھایا گیا ہے۔



      First published: