نئی دہلی : گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر کافی ایپس موجود ہیں ۔ ان میں سے بہت سے ایپس ایسے بھی ہیں ، جن میں میلویئر پروگرام یا وائرس موجود ہے ۔ حالانکہ ایپل کے ایپ ایکوسسٹم کو سخت ڈیولپرس ویریفکیشن پروسیس کی وجہ سے محفوظ مانا جاتا ہے ، لیکن اس میں ابھی بھی فرضی ایپس موجود ہیں ۔
موبائل یوزرس کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی شرپسندوں نے لوگوں کو ورغلانے کیلئے ان پلیٹ فارمس کو آسان ذریعہ بنا لیا ہے ۔ یہ معاملہ حال ہی میں ہوئے فرضی انویسٹمنٹ ایپ گھوٹالے کے ساتھ اور بھی سنجیدہ ہوگیا ہے ۔ اس گھوٹالے سے میں پانچ لاکھ سے زیادہ ہندوستانیوں سے 150 کروڑ سے زیادہ روپے ٹھگے گئے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق کئی فائنانس انویسٹمنٹ پلانس کو آگے بڑھایا گیا ، جس سے لوگوں کو یقین ہوگیا کہ وہ اپنے ذریعہ سرمایہ کاری کئے گئے پیسوں پر ہائی ریٹرن حاصل کریں گے ۔
سائبر سیل سے وابستہ دہلی پولیس نے سنڈیکیٹ چلانے کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی اور انکشاف کیا کہ یہ میلیشیس ایپ چینی شہریوں کے ذریعہ دھوکہ دہی کیلئے ملٹی لیول مارکیٹنگ ماڈل کا استعمال کرکے چلائے گئے تھے ۔ سائبر کرائم سیل کے ایک سینئر افسر نے (اے این آئی رپورٹ کے حوالے سے ) نے بتایا کہ ان میں سے کچھ ایپ گوگل پلے اسٹور پر لسٹیڈ تھے ۔ لوگوں سے بے ترتیب طریقہ سے رابطہ کرنے اور تفصیلات حاصل کرنے کیلئے کراس میسیجنگ پلیٹ فارم کو مین سورس کے طور پر لیا گیا تھا ۔ شکر ہے کہ فرضی ایپ آن لائن گھوٹالوں میں شامل سائبر مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ٹیک لیجنڈوں کے ذریعہ دی جانے والی سیکورٹی سروسیز پر بھروسہ کیا جانا چاہئے ؟
فرضی ایپ ، ویلڈ ایپس کی نقل کرتے ہیں ، ایسے میں انہیں الگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ لیکن اس طرح کے میلیشیس اٹیک کے شکار ہونے سے خود کو بچانے کیلئے آپ کچھ آسان طریقوں کا استعمال کرسکتے ہیں ، جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر نقلی ایپ کی شناخت کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔ جانئے آپ کیا کرسکتے ہیں ۔
گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر فرضی ایپس کی شناخت کیسے کریں ؟
ایپ کا نام اور ایپ اسٹور پر ایپ پبلکش کرنے والے ڈیولپر کی جانچ کریں ۔
ایپس کی تلاش کرتے وقت آپ کو یکساں ناموں والے کئی ایپس مل سکتے ہیں ، نام اور تفصیلات میں غلطیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کریں ۔
ان ایپس کے ریویو ، ریٹنگ اور ڈٓاون لوڈ کی تعداد چیک کریں ، جنہیں آپ گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کرنا چاہتے ہیں ۔
ایپ کی پبلش تاریخ دیکھئے ۔ ایک اصلی ایپ عام طور پر اپڈیٹ کی گئی تاریخ دکھاتا ہے ۔
آپ کسی ایپ کے اسکرین شاٹ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر عجیب لفظ اور تصویر سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ایپ پر بھروسہ کرنا ہے یا نہیں ۔
ایک اور ضروری چیز ہے کہ ایپ آپ سے کون کونسی اجازت مانگ رہا ہے ۔ اگر ایپ آڈیو اور بہت کچھ ایکسس کرنے کیلئے کہہ رہا ہے تو اجازت دینے سے بچنا بہتر ہے ۔
آپ براوزر میں اسٹور کی ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں اور گیٹ اوور ایپ متبادل کی تلاش کرسکتے ہیں ، جو آپ کو متعلقہ ایپ پر لے جائے گا ، جہاں آپ اتھرائزڈ ایپ ڈاون لوڈ کرسکیں گے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔