گزشتہ ماہ دہلی کے مختلف علاقوں میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے بعد فساد متاثرین کی مدد کیلئے جمعیت اور ملی کونسل جیسی سماجی اور ملی تنظیمیں اپنی سطح پر کوششیں انجام دے رہی ہیں ۔ تاہم دہلی فساد متاثرین کی مدد کے نام پرکچھ نام نہاد سماجی تنظیمیں اور افراد لوگوں سے چندہ جمع کرکے ذاتی فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔ میرٹھ میں بھی اس طرح کے کچھ جانکاریاں اجاگر ہونے کے بعد اب سماجی اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے لوگوں کو ایسے فرضی سماجی لوگوں سے بچ کر رہنے اور مکمل تفصیلات حاصل کرکے صحیح ذرائع سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔
آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر قاری شفیق الرحمان کے مطابق میرٹھ کے مسلم آبادی والے کئی علاقوں سے اس طرح کی اطلات مل رہی تھیں کہ کچھ افراد دہلی تشدد کے متاثرین کی مدد کے نام پر لوگوں سے چندہ جمع کر رہے ہیں ۔ کچھ مقامی افراد کے مطابق یہ نام نہاد سماجی افراد کسی مستند تنظیم سے تعلق نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے کسی ایسی رجسٹرڈ تنظیم سے وابستہ ہونے کی جانکاری ہی ہے جو فلاحی کاموں کو انجام دیتی رہی ہے ۔ سماجی اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران اب لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ بغیر پختہ جانکاری اور یقین کے کسی ایسے سخص کے بہکاوے میں نہ آئیں ، جو فساد متاثرین کے نام پر امداد کرنے کا مطالبہ کر رہا ہو ۔ مقامی ذمہ دار شخصیات اور سماجی افراد نے لوگوں کو ایسے فرضی لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔