بڑی خبر: مشہور مزاحیہ کالم نگار اور ادیب نصرت ظہیر کا انتقال
مشہور مزاحیہ کالم نگار اور ادیب نصرت ظہیر کا انتقال ہوگیا ہے۔ اترپردیش کے سہارنپور میں تقریباً 6 بجے انتقال ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نصرت ظہیر گزشتہ ایک ماہ سے لیور کی بیماری کا سامنا کر رہے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 22, 2020 09:20 PM IST

مشہور مزاحیہ کالم نگار اور ادیب نصرت ظہیر کا انتقال۔ تصویر: نگار عظیم کے فیس بک سے۔
نئی دہلی: مشہور مزاحیہ کالم نگار اور ادیب نصرت ظہیر کا انتقال ہوگیا ہے۔ اترپردیش کے سہارنپور میں تقریباً 6 بجے انتقال ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نصرت ظہیرگزشتہ ایک ماہ سے لیور کی بیماری کا سامنا کر رہے تھے۔
امبالا روڈ پر واقع قبرستان میں فجر کے بعد ہوگی تدفین
معروف اور سینئر صحافی تحسین منور کے سوشل پوسٹ کے مطابق، طنز و مزاح نگاری میں ایک علیحدہ شناخت بنانے والے مُنفرد صحافی نصرت ظہیر صاحب کے انتقال کی خبر ہے۔ وہ کچھ مہینے پہلے علیل ہوئے تھے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ پھر سے کام شروع کریں گے۔ لیکن قدرت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔ آخری ایام میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ وہ حقیقی زندگی میں بھی قہقہے بکھیرنے والے انسان تھے۔
افسانہ نگار نگار عظیم سمیت کئی ادبی شخصیات نے نے مزاحیہ کالم نگار اور ادیب نصرت ظہیر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔