مشہور افسانہ و ناول نگار شموئل احمد کا انتقال، نوئیڈا میں سپرد خاک
مشہور افسانہ نگار اور ناول نگار شموئل احمد کا انتقال، نوئیڈا میں سپرد خاک ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔
مشہور افسانہ نگار اور ناول نگار شموئل احمد کا نوئیڈا میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر تقریبا 77 سال تھی ۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور لیور کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے ۔
نئی دہلی : مشہور افسانہ نگار اور ناول نگار شموئل احمد کا نوئیڈا میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر تقریبا 77 سال تھی ۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور لیور کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے ۔ نوئیڈا میں ہی ان کو سپرد خاک کیا گیا ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں ۔ ان کا بڑا بیٹا پونا میں پروفیسر ہے جبکہ چھوٹا بیٹا پائلٹ ہے ۔ وہیں بیٹی نوئیڈا میں اپنا این جی او وغیرہ چلاتی ہے ۔
شموئل احمد کی پیدائش چار مئی 1994 کو بہار کے بھاگل پور میں ہوئی تھی ۔ انہوں نے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور بہار حکومت کے شعبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں چیف انجینئر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ۔ انہیں بہترین فکشن نگاری کیلئے عامی فروغ اردو ادب دوحہ ، قطر 2023 کے ایوارڈ سے نواز جا چکا ہے ۔ شموئل احمد کو بچپن سے ہی ادبی ذوق تھا ۔ تاہم ان کی باضابطہ اشاعت کا سلسلہ 1970 کے آس پاس شروع ہوا جو چار پانچ سالوں تک چلتا ہے ۔ اس کے بعد چار پانچ سالوں تک وہ خاموش رہے اور پھر انہوں نے لکھنا شروع کیا جو ہنوز جاری تھا ۔
شموئل احمد کی اب تک درجنوں کہانیاں شائع ہوچکی ہیں ۔ ایک افسانوی مجموعہ بگولے 1998 میں شائع ہوا ۔ چونکہ ان کا تعلق تعلق صحافت سے بھی رہا ، اس لئے زبان و بیان پر بہت حد تک گرفت مضبوط تھی ۔ اردو کے علاوہ شموئل احمد ہندی میں بھی کہانیاں لکھتے تھے اور ہندی میں بھی ان کی کہانیوں کا کافی پسند کیا جاتا تھا اور لوگ بڑے شوق سے ان کی تحریروں کو پڑھتے تھے اور ان کی پذیرائی کرتے تھے ۔
شموئل احمد کی کہانیاں جیسے عنکبوت ، اونٹ ، ظہار اور سنگھار دان کافی پسند کی گئیں ۔ شموئل احمد صرف جنس کی نفسیات پر ہی گہری نظر نہیں رکھتے تھے بلکہ عصری اور سیاسی مسائل کو بھی پیش کرنے کا فن بخوبی جانتے تھے ۔ شموئل احمد کو علم نجوم سے بھی کافی دلچسپی تھی اور اس پر بھی انہوں نے متعدد کہانیاں لکھیں ۔ ان کے افسانوں کا ترجمہ انگریزی کے علاوہ ہندوستان کی کئی دیگر زبانوں میں ہوچکا ہے، جس کو بھی کافی پسند کیا گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔