ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

زرعی قوانین : پنجاب میں پیر سے چلیں گی مسافر ٹرینیں ، خالی ہوں گے سبھی ٹریک ، کسانوں نے دھرنا ختم کرنے کا کیا اعلان

وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی آج کسان یونینوں سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے سبھی کسان تنظیموں سے ریاست کی معیشت کو ہورہے نقصان اور دیگر سامان کی فراہمی متاثر ہونے اور مسافروں کی پریشانی کے پیش نظر ہوئے ریل روکو تحریک واپس لینے کی اپیل کی ۔ کیپٹن سنگھ کی اپیل پر کسانوں نے سبھی ٹریکوں سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 21, 2020 08:31 PM IST
  • Share this:
زرعی قوانین : پنجاب میں پیر سے چلیں گی مسافر ٹرینیں ، خالی ہوں گے سبھی ٹریک ، کسانوں نے دھرنا ختم کرنے کا کیا اعلان
زرعی قوانین : پنجاب میں پیر سے چلیں گی مسافر ٹرینیں ، خالی ہوں گے سبھی ٹریک (PTI)

پنجاب میں کسانوں نے حالات کی نزاکت کے پیش نظر 23 نومبر سے ریاست کے سبھی ٹریکوں سے دھرنے ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔ تاکہ مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کی بحالی ہو سکے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی آج کسان یونینوں سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے سبھی کسان تنظیموں سے ریاست کی معیشت کو ہورہے نقصان اور دیگر سامان کی فراہمی متاثر ہونے اور مسافروں کی پریشانی کے پیش نظر ہوئے ریل روکو تحریک واپس لینے کی اپیل کی ۔ کیپٹن سنگھ کی اپیل پر کسانوں نے سبھی ٹریکوں سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ تاکہ مال گاڑیوں کے علاوہ مسافر ٹرینوں کے علاوہ مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہو سکے ۔


واضح رہے کہ کسانوں نے گزشتہ یکم اکتوبر سے ریل روکو دھرنا شروع کیا تھا اوراب تک چل رہا تھا ۔ کسانوں کے اس اعلان کے فوراً بعد وزیراعلی نے مرکزی حکومت کو ریاست میں سبھی ریلوے خدمات بحال کرنے اور زرعی قوانین کے سلسلے میں جاری تعطل کو ختم کرنے کیلئے کسان نمائندوں سے بات چیت کرنے کی اپیل کی ۔


کسان یونینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعلی نے کسان رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کے سلسلے میں وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ سے جلد ہی ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی متحد ہوکر مرکز پر دباؤ ڈالیں اور اپنا موقف واضح کرکے بتائیں کہ کیسے مرکزی قوانین پنجاب کو تباہ کر دیں گے ۔ انہوں نے یہ یقین دلایا کہ کسانوں کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ ہم سبھی کی رگوں میں کسانی خون ہے ۔


کیپٹن سنگھ نے کسان نمائندوں سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے دیگر مطالبات بھی دیکھیں گے جن میں گنے کی قیمت میں اضافہ ، بقایہ کی ادائیگی اور باقیات جلانے کے معاملہ میں درج ایف آئی آر منسوخ کرنا شامل ہیں ۔ وہ ان مسئلوں پر اگلے ایک ہفتہ بات چیت کریں گے اور اس معاملے پر غور و خوض کے لئے افسروں کی ایک کمیٹی بنائیں گے ۔

کسان تنظیموں کے ذریعہ ریل رکاوکٹیں ہٹانے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے پنجاب ریاستی گانگریس کمیٹی کے پردھان سنیل جاکھڑ نے ریاست اور کسانوں کے حق میں سبھی پارٹیوں کو متحد ہونے کی اپیل کی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پنجاب کو جلنے نہیں دیں گے ، ہم بی جے پی کو دیہی شہری یا مذہبی راستے پر بانٹنے نہیں دیں گے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 21, 2020 08:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading