உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Parliament Winter Session میں لوک سبھا میں تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا بل منظور، کارروائی ملتوی

    لوک سبھا میں تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا بل منظور، کارروائی ملتوی

    لوک سبھا میں تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا بل منظور، کارروائی ملتوی

    پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس(Parliament Winter Session) آج سے شروع ہوگیا ہے۔ سیشن شروع ہوتے ہی تینوں زرعی قوانین (New farm Laws) کی واپسی کا بل پاس ہوگیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس (Parliament Winter Session)  آج سے شروع ہوگیا ہے۔ سیشن شروع ہوتے ہی تینوں زرعی قوانین (New farm Laws) کی واپسی کا بل پاس ہوگیا۔ تین زرعی قوانین کی مخالفت میں گزشتہ تقریباً ایک سال سے دہلی کی سرحد پر کسان تنظیمیں احتجاجی مظاہرہ کر رہی تھیں۔ زرعی قوانین کی واپسی سے متعلق بل کی منظوری کے بعد کارروائی ملتوی ہوگئی۔

      اس سے قبل پارلیمنٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مستقبل میں پارلیمنٹ کو کیسے چلایا جائے، کتنا اچھا تعاون دیا، کتنا مثبت کام ہوا، اس ترازو پر گولا جائے۔ نہ کہ پیمانہ یہ ہونا چاہئے کہ کس نے کتنا زور لگاکر سیشن کو روکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہر موضوع پر کھلی بحث کے لئے تیار ہے۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں سوال بھی ہوں اور امن بھی ہو۔



      بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا، ’'زرعی قوانین منسوخی بل، 2021 آندولن کے دوران اپنی جان گنوانے والے سبھی 750 کسانوں کو خراج عقیدت ہے۔ ایم ایس پی سمیت دیگر موضوعات زیر التوا رہنے کے سبب احتجاج جاری رہے گا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: