ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کسانوں کا مطالبہ- قوانین کو واپس لینے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلائے حکومت

Farmer Protest: زرعی قوانین کی مخالفت میں احتجاج کر رہے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلاکر قوانین کو واپس لے۔ اس کے علاوہ کسانوں نے 5 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
کسانوں کا مطالبہ- قوانین کو واپس لینے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلائے حکومت
کسانوں کا مطالبہ- قوانین کو واپس لینے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلائے حکومت

نئی دہلی: مرکزی حکومت (Central Government) کے زرعی قوانین (Farm Laws) کے خلاف چل رہا کسانوں کا آندولن (Farmer Protest) بدھ کو بھی جاری ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان قوانین کو واپس لینے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلائے۔ کرانتی کاری کسان یونین کے صدر درشن پال نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے خصوصی پارلیمانی اجلاس طلب کرے۔ درشن پال نے کہا کہ ہم نے ہندوستانی کسان یونین کے نریش سنگھ ٹکیٹ سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم اس جدوجہد میں ساتھ ہیں۔ درشن پال نے مزید کہا کہ ہم نے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کی طرح 5 دسمبر کو مودی حکومت اور کارپوریٹ گھرانوں کے خلاف احتجاج کرنے اور پتلے نذر آتش کرنے کی اپیل کی ہے۔


اس سے قبل بھارتیہ کسان یونین کے ایک گروپ نے حکومت کو ان قوانین پر کھلی بحث کا چیلنج دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ حکومت نے ان قوانین کو لے کر کسانوں کے خدشات دور نہیں کئے تو تنظیموں سے منسلک کسان احتجاج کرنے کے لئے دہلی کوچ کریں گے۔ بھارتیہ کسان یونین (رادھے گروپ) کے کارکنان نے ضلع ہیڈ کوارٹر پر اپنی 10 نکاتی مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک میمورنڈم بھی ڈی ایم کو سونپا گیا۔


کسانوں نے کہا- ہم سے بغیر پوچھے پاس کئے گئے بل


یونین کے قومی صدر رادھے لال یادو نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے کسانوں سے پوچھے بغیر کھیتی سے متعلق تین ایسے قوانین پارلیمنٹ میں پاس کرا دیئے، جن سے کسانوں پر ہی سب سے زیادہ اثر پڑے گا۔ ہم حکومت کو ان قوانین پر کھلی بحث کا چیلنج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ان قوانین سے متعلق کسانوں کی فکر اور خدشات کو دور نہیں کیا تو ہماری یونین سے منسلک کسان دہلی جاکر زبردست احتجاج کریں گے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 02, 2020 07:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading