نئی دہلی: لکھیم کھیری تشدد (Lakhimpur Kheri Violence) کی مخالفت میں پیر کے روز کسانوں کا ’ریل روکو تحریک‘ (Rail Roko Protest) پرُامن رہا۔ تقریباً 6 گھنٹے تک چلی اس تحریک کے دوران پورے ملک میں تقریباً 300 ٹرینیں متاثر ہوئیں اور تقریباً 40 ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔ دراصل نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے تحریک چلانے والے جوائنٹ کسان مورچہ نے یہ آندولن کیا ہے۔ کسان مورچہ کا مطالبہ ہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کو عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کی گرفتاری ہو۔ کسانوں کی طرف سے ریل روکو تحریک کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں 200 سے زیادہ ٹرینیں متاثر ہوئیں۔
ریلوے بورڈ کے سرکاری ذرائع کے مطابق 200 سے زیادہ گاڑیوں کے چلنے پر کسانوں کی تحریک کے سبب اثر پڑا ہے۔ تقریباً 40 گاڑیوں کو رد کرنا پڑا۔ تمام گاڑیوں کو جزوی طور پر رد کیا گیا اور کچھ کو تبدیل شدہ راستوں پر چلایا گیا۔ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے تک صورتحال معمول پر آپائی۔ شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر دیپک کمار نے بتایا کہ تقریباً 150 مقامات پر تحریک کے سبب ریل ٹریفک متاثر ہوا۔ سب سے زیادہ 23 ٹرینیں دہلی ڈویژن میں، 19 گاڑیاں فیروز پور ڈویژن میں، 16 گاڑیاں مراد آباد ڈویژن میں اور 12 ٹرینیں انبالہ ڈویژن میں متاثر ہوئیں۔
ان گاڑیوں میں دہلی اور کالکا اور دہلی اور امرتسر کے درمیان چلنے والی دونوں جانب کی شتابدی ایکسپریس گاڑیاں اور دہلی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو جانے والی وندے بھارت ایکسپریس بھی شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق غازی آباد کے مودی نگر میں کسانوں نے ایک مال گاڑی روک کر مظاہرہ کیا۔ شمال مغربی ریلوے کے ترجمان کے مطابق، بھیوانی-ریواڑی، سرسا-بٹھنڈا، سرسا-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-شادولپور، حصار-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-شادولپور اور سری گنگانگر-ریواڑی سیکشن پر ریل ٹریفک متاثر ہوا۔
راکیش ٹکیٹ نے کیا یہ بڑا دعویٰبھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ اجے مشرا ٹینی کو آزاد گھومنے کی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ریل روکو آندولن بہتر تھا۔ اب ہم آگے کے پروگرام کو لے کر حکمت عملی تیار کریں گے۔ جب تک اجے مشرا گرفتار نہیں ہوجاتے اور اپنا استعفیٰ نہیں سونپ دیتے، ہم اپنے خیالات پیش کرتے رہیں گے۔ اس سے قبل راکیش ٹکیٹ نے کہا تھا کہ حکومت نے کسانوں سے اب تک بات نہیں کی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ملک کے مختلف اضلاع میں کیا جارہا ہے۔ جو لوگ ہمارے آندولن کے بارے میں جانتے ہیں، وہ ریل روکو ابھیان سے واقف ہیں۔ مرکزی حکومت نے ہم سے اب تک کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔