ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Farmers Protest: کسانوں کے احتجاج کے سبب نہیں پکڑ پائے ٹرین تو ٹینشن نہ لیں، ریلوے دے گا پورا ریفنڈ

شمالی ریلوے نے اپنے مسافروں کی اس تشویش سے واقف ہوتے ہوئے فیصلہ لیا ہے کہ جن بھی مسافروں کی ٹرینیں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے چھوٹ گئی، انہیں پورا ریفنڈ دیا جائے گا۔

  • Share this:
Farmers Protest: کسانوں کے احتجاج کے سبب نہیں پکڑ پائے ٹرین تو ٹینشن نہ لیں، ریلوے دے گا پورا ریفنڈ
کسانوں کے احتجاج کے سبب نہیں پکڑ پائے ٹرین تو ٹینشن نہ لیں، ریلوے دے گا پورا ریفنڈ

نئی دہلی: انڈین ریلوے (Indian Railways) نے ان تمام مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی ٹرین منگل کے روز دہلی کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی تھی، لیکن زرعی قوانین (New Farm Laws) کے خلاف کسانوں کی ٹریکٹر ریلی (Kisan Tractor Parade) کی وجہ سے وہ ٹرین نہیں پکڑ سکے۔ اس کے لئے ٹی ڈی آر کو آج رات 9 بجے تک فائل کرنی ہوگی۔


شمالی ریلوے کے رابطہ عامہ کے چیف افسر دیپک کمار نے بتایا کہ نئی دہلی، پرانی دہلی، نظام الدین، ​​آنند وہار، صفدرجنگ، سرائے روہیلہ اور دہلی کے دیگرریلوے اسٹیشنوں سے چلنے والی ٹرینوں کے مسافرین اگر دہلی میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن نہیں پہنچے سکے ہیں تو وہ رات 9 بجے تک ٹی ڈی آر فائل کرسکتے ہیں اور انہیں ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپس دی جائے گی۔ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے آج دہلی کے مختلف علاقوں میں بہت ہنگامہ ہوا اور متعدد سڑکیں بند رہیں۔ پولس کے ساتھ کسانوں کی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد جھڑپوں کے درمیان عام لوگوں کی آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔ اس کے پیش نظر ریلوے نے مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


پولس کے ساتھ کسانوں کی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد جھڑپوں کے درمیان عام لوگوں کی آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔ اس کے پیش نظر ریلوے نے مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولس کے ساتھ کسانوں کی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد جھڑپوں کے درمیان عام لوگوں کی آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔ اس کے پیش نظر ریلوے نے مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


احتجاج سے متاثر ہونے والوں کے لئے ریلوے کا اعلان

شمالی ریلوے کے عوامی رابطہ عامہ افسر دیپک کمار نے بتایا کہ دہلی اور این سی آر میں بڑے پیمانے پر کسانوں کے احتجاج کے سبب راستے بند رہے۔ اس وجہ سے لوگ ریلوے اسٹیشنوں تک نہیں پہنچ پائے اور ان کی ٹرینیں چھوٹ گئیں۔ شمالی ریلوے نے اپنے مسافروں کی اس تشویش سے واقف ہوتے ہوئے فیصلہ لیا ہے کہ جن مسافروں کی ٹرینیں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے چھوٹ گئیں، انہیں پورا ریفنڈ دیا جائے گا۔

رات 9 بجے تک کی ٹرینوں کو مکمل ریفنڈ دے گا ریلوے

سی پی آر او نے کہا کہ آج دہلی علاقے سے رات 9 بجے تک جس بھی سفر کی ٹرین اس احتجاج کی وجہ سے چھوٹی ہے، ان کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وہ ڈی ٹی آر اور ای ٹکٹ کے لئے ای - ٹی ڈی آر کے ذریعہ اپنا مکمل ریفنڈ اپلائی کرسکتے ہیں۔

سندیپ کمار کی رپورٹ
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 26, 2021 10:30 PM IST