ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کسان آندولن: آج سے بھوک ہڑتال کریں گے کسان، 25 دسمبر سے ٹول نہیں دینے کا اعلان، حکومت سے بات چیت جلد

Farmer Agitation: پنجاب اور ہریانہ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے دن کسان دہلی کی سرحدوں پر گزشتہ چار ہفتوں سے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ ان زرعی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • Share this:
کسان آندولن: آج سے بھوک ہڑتال کریں گے کسان، 25 دسمبر سے ٹول نہیں دینے کا اعلان، حکومت سے بات چیت جلد
کسان آندولن: کل بھوک ہڑتال پر جائیں گے کسان، کہا- من کی بات پروگرام کے دوران بجائیں گے تھالی

نئی دہلی: نئے زرعی قانون (Farm Laws) کے خلاف احتجاج کے دوران جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب اور ہریانہ (Punjab & Haryana) میں کسانوں نے اتوار کو خراج عقیدت دیوس منایا۔ اس کے ساتھ ہی کسان تنظیموں (Farmer Unions) نے کہا کہ وہ 25 سے 27 دسمبر تک ہریانہ میں سبھی ٹول پلازہ (Toll Plazas) کو مفت کردیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال بھی کریں گے۔ کسان تنظیموں نے این ڈی اے کے اتحادیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔


کسان یونین نے اپنے احتجاجی مظاہرہ کے 25 ویں روز سنگھو بارڈر (Singhu Border) پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 27 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کے من کی بات (Mann Ki Baat) پروگرام کے دوران برتن بجائیں۔ کسان لیڈر جسبیر سنگھ بھٹی نے کہا کہ ’حکومت کسانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کسان اس سردی کے موسم میں مخالفت کر رہے ہیں... حکومت کو ہمارے بارے میں سوچنا چاہئے، لیکن وہ ہمیں بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔، میں وزیر زراعت اور  حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا غرور ختم کریں۔ جسبیر سنگھ نے کہا کہ میں نوجوانوں اور بچوں کو خاموش رہنے کی اپیل کروں گا۔


نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں نے اتوار کو خراج عقیدت دیوس منایا۔
نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں نے اتوار کو خراج عقیدت دیوس منایا۔


کسان سلسلہ وار کریں گے بھوک

سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا،"پیر کے روز، تمام احتجاجی مقامات پر کسان ایک دن کی بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔ اس کا آغاز 11 اراکین کی ٹیم کے ذریعہ یہاں احتجاجی مقامات پر کیا جائے گا’۔ انہوں نے ملک میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاجی مقامات پر ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلّے والا نے کہا کہ کسان 25 سے 27 دسمبر تک ہریانہ کی تمام شاہراہوں پر ٹول وصولی نہیں کرنے دیں گے۔ پریس کانفرنس میں کسان رہنما راکیش ٹکیت بھی موجود تھے۔ راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والے کسان 23 دسمبر کو کسان دیوس منائیں گے۔ انہوں نے کہا، "ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس دن دوپہر کا کھانا نہ بنائیں"۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 20, 2020 11:29 PM IST