ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا بھارت بند ، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا رہے گا بند

Bharat Band on 26th March: سنیکت کسان مورچہ کے مطابق ملک بھر میں ملک گیر بند 26 مارچ کو صبح چھ بجے سے شروع ہوگا اور شام چھ بجے تک چلے گا جو دہلی کی تین سرحدوں ، سندھو ، غازی پور اور ٹکری پرکسان آندولن کے چار مہنے پورے ہونے پر کیا جارہا ہے ۔

  • Share this:
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا بھارت بند ، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا رہے گا بند
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا بند ، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا رہے گا بند

نئی دہلی : ملک کے کئی حصوں میں آج ریل اور سڑک ٹرانسپورٹ متاثر رہنے کا امکان ہے اور بازار بھی بند رہ سکتے ہیں ۔ دراصل مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کررہی کسان تنظیموں نے آج مکمل بھارت بند کی کال دی ہے ۔ حالانکہ پانچ انتخابی ریاستوں میں یہ بند نہیں ہوگا ۔ سنیکت کسان مورچہ کے مطابق ملک بھر میں ملک گیر بند 26 مارچ کو صبح چھ بجے سے شروع ہوگا اور شام چھ بجے تک چلے گا جو دہلی کی تین سرحدوں ، سندھو ، غازی پور اور ٹکری پرکسان آندولن کے چار مہنے پورے ہونے پر کیا جارہا ہے ۔ مورچہ کے لیڈر درشن پال نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بند کے دوران سبزیوں اور دودھ کی سپلائی بھی روکی جائے گی ۔


مورچہ نے ایک بیان میں کہا کہ مکمل بھارت بند کے تحت سبھی دکانیں ، مال ، بازار اور ادارے بند رہیں گے ۔ سبھی چھوٹے اور بڑے راستوں پر خلل ڈالا جائے اور ٹرینوں کو روکا جائے گا ۔ ایمبولینس اور دیگر ضروری سروسز کو چھوڑ کر سبھی خدمات بند رہیں گی ۔ بھارت بند کا اثر دہلی میں بھی نظر آئے گا ۔ آندولن کررہے کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بند کے دوران امن برقرار رکھیں اور کسی بھی غلط ٹکراو میں شامل نہ ہوں ۔ سینئر کسان لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال نے کہاکہ سڑک اور ریل ٹرانسپورٹ کو روکا جائے گا اور بازار بھی بند رہیں گے ۔


مورچہ نے کہا کہ قومی راجدھانی میں بھی بند کیا جائے گا ۔ راجیوال نے کہا کہ منظم اور غیر منظم شعبہ سے وابستہ ٹریڈ یونینوں اور ٹرانسپورٹ و دیگر تنظیموں نے بھی بھارت بند کی کسانون کی کال کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان مختلف مقامات پر ریل پٹریوں پر احتجاج کریں گے ۔ بھارت بند کے دوران بازار اور ٹرانسپورٹ خدمات بند رہیں گی ۔


راجیوال نے کہا کہ حالانکہ ایمبولینس اور فائربریگیڈ جیسی ضروری خدمات کو بند کے دوران اجازت ہوگی ۔ وہیں ملک میں آٹھ کروڑ کاروباریوں کی نمائندگی کا دعوی کرنے والی کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے کہا کہ 26 مارچ کو بازار کھلے رہیں گے کیونکہ وہ بھارت بند میں شامل نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 26, 2021 07:59 AM IST