உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کی کناڈا کو پھٹکار ، ہائی کمشنر طلب ، کہا : متاثر ہوسکتے ہیں باہمی رشتے

    ہندوستان کی کناڈا کو پھٹکار ، ہائی کمشنر طلب ، کہا : متاثر ہوسکتے ہیں باہمی رشتے (تصویر : اے پی)

    ہندوستان کی کناڈا کو پھٹکار ، ہائی کمشنر طلب ، کہا : متاثر ہوسکتے ہیں باہمی رشتے (تصویر : اے پی)

    وزارت خارجہ نے کہا کہ کسانوں کے معاملہ پر کناڈا کے لیڈروں کا تبصرہ ہمارے داخلی معاملات میں ناقابل برداشت مداخلت ہے ۔ اگر یہ جاری رہا تو اس سے دوطرفہ تعلقات کو سنگین طور پر نقصان پہنچے گا ۔

    • Share this:
      ہندوستان نے کسان آندولن پر کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوڈو اور دیگر لیڈروں کے تبصرہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کناڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ کسانوں کے معاملہ پر کناڈا کے لیڈروں کا تبصرہ ہمارے داخلی معاملات میں ناقابل برداشت مداخلت ہے ۔ اگر یہ جاری رہا تو اس سے دوطرفہ تعلقات کو سنگین طور پر نقصان پہنچے گا ۔ کسانوں کے معاملہ پر کناڈا کے لیڈروں کے ذریعہ کئے گئے تبصرہ کی وجہ سے کناڈا میں ہمارے مشن کے سامنے بھیڑ جمع ہونے کو بڑھاوا ملا ، جس سے سیکورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ۔

      ہندوستان نے کسانوں کے احتجاج کے سلسلہ میں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوڈو اور وہاں کے دیگر لیڈروں کے ذریعہ کئے گئے تبصروں پر منگل کو سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں گمراہ کن اطلاعات پر مبنی اور غیر مناسب بتایا کیونکہ یہ معاملہ ایک جمہوری ملک کے داخلی معاملات سے متعلق ہے ۔

      وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ ہم نے کناڈا کے لیڈروں کے ذریعہ ہندوستان میں کسانوں سے متعلق کچھ ایسے تبصرے دیکھے ہیں جو گمراہ کن اطلاعات پر مبنی ہیں ۔ اس طرح کے تبصرے غیر مناسب ہیں ۔ خاص کر جب وہ ایک جمہوری ملک کے داخلی معاملات سے متعلق ہوں ۔

      وزارت نے ایک پیغام میں کہا کہ بہتر ہوگا کہ سفارتی بات چیت سیاسی مقاصد کیلئے غلط طریقے سے پیش نہیں کئے جائیں ۔ ٹوڈو نے ہندوستان میں آندولن کررہے کسانوں کی پیر کو حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا پرامن مظاہروں کے حقوق کا ہمیشہ دفاع کرے گا ۔

      ایک آن لائن پروگرام میں کے دوران ٹوڈو نے کہا تھا کہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں اور ہم کنبہ اور دوستوں کو لے کر پریشان ہیں ۔ ہمیں پتہ ہے کہ یہ کئی لوگوں کیلئے سچائی ہے ۔ آپ کو یاد دلا دوں ، پرامن احتجاج کے حقوق کے تحفظ کیلئے کناڈا ہمیشہ کھڑا رہے گا ۔ کناڈا میں بڑی تعداد میں ہندوستانی رہتے ہیں جو زیادہ تر پنجاب سے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: