ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بریکنگ نیوز: 26 جنوری کو کسان نہیں نکالیں گے ٹریکٹر ریلی: ذرائع

سینئر کسان لیڈر بلبیر سنھ راجے وال نے ایسی اپیل کرتے ہوئے تمام کسان تنظیموں کو خط لکھا ہے، جس کے بعد کسان تنظیمیں مان گئی ہیں۔ مرکزی حکومت کو اس مسئلے کی غیر رسمی طور پر اطلاع بھی دے دی گئی ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: 26 جنوری کو کسان نہیں نکالیں گے ٹریکٹر ریلی: ذرائع
بریکنگ نیوز: 26 جنوری کو کسان نہیں نکالیں گے ٹریکٹر ریلی: ذرائع

نئی دہلی: مودی حکومت کے نئے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کے آندولن کا آج 51 واں دن ہے۔ وہیں، حکومت کے ساتھ وگیان بھون میں کسان لیڈروں کی 9 ویں دور کی میٹنگ بھی چل رہی ہے۔ اس درمیان ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ کسانوں کی 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مجوزہ ٹریکٹر ریلی منسوخ ہوگئی ہے۔ سینئر کسان لیڈر بلبیر سنھ راجے وال نے ایسی اپیل کرتے ہوئے تمام کسان تنظیموں کو خط لکھا ہے، جس کے بعد کسان تنظیمیں مان  گئی ہیں۔


مرکزی حکومت کو اس مسئلے کی غیر رسمی طور پر اطلاع بھی دے دی گئی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں حکومت اور کسان تنظیموں کی طرف سے آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیٹ نے بھی ٹریکٹر ریلی منسوخ کرنے کے اشارے دیئے تھے، حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے کہنے کے مطابق فیصلہ لیں گے۔ راکیش ٹکیٹ نے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کہتا ہے تو کسان ٹریکٹر ریلی نہیں کریں گے۔


گزشتہ دنوں بھارتیہ کسان یونین (راجے وال گروپ) کے لیڈر بلبیر سنگھ راجے وال نے کسانوں کو ایک کھلے خط میں واضح کیا ہے کہ ٹریکٹر مارچ صرف ہریانہ - نئی دہلی سرحد پر ہوگا۔ لال قلعہ پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کا کسانوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ راجے وال نے ان کسانوں کو بھی علیحدگی عناصر سے دور رہنے کو کہا ہے، جو لال قلعہ میں باہر ٹریکٹر مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 15, 2021 02:43 PM IST