ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

زرعی قانون پر FICCI کے AGM میں بولے وزیر اعظم مودی- رکاوٹ ختم کررہے ہیں، چھوٹے کسانوں کو ملے گا فائدہ

زرعی قانون (Farm Laws) کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج (Farmers Protest) کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کہا کہ ان سدھاروں کے بعد کسانوں کو نئے بازار ملیں گے، نئے متبادل ملیں گے، ٹکنا لوجی کا فائدہ ملے گا، ملک کا کولڈ اسٹوریج انفرا اسٹرکچر جدید ہوگا۔ ان سب کا سب سے زیادہ فائدہ میرے ملک کے کسان کو ہونے والا ہے۔

  • Share this:
زرعی قانون پر FICCI کے AGM میں بولے وزیر اعظم مودی- رکاوٹ ختم کررہے ہیں، چھوٹے کسانوں کو ملے گا فائدہ
زرعی قانون پر FICCI کے AGM میں بولے وزیر اعظم مودی- رکاوٹ ختم کررہے ہیں، چھوٹے کسانوں کو ملے گا فائدہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے ہفتہ کو فیڈریشن آف انڈین کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) کی 93 ویں سالہ عام میٹنگ (اے جی ایم) اور سالانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن کو ڈیجیٹل ذرائع سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر دوہرایا کہ نئے قانون زرعی میدان میں بڑے سدھار کرنے والے ہیں اور اس سے کسانوں، خاص کرکے چھوٹے کسانوں کو فائدہ ملے گا۔


نئے زرعی قانون کے خلاف جاری کسانوں کے آندولن کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا، ’زرعی میدان اور اس سے متعلق دیگر سیکٹر جیسے زرعی انفرا اسٹرکچر، فوڈ پروسیسنگ، کولڈ اسٹوریج ہو، ان کے درمیان ہم نے دیواریں رکھی ہیں۔ اب سبھی دیواریں ہٹائی جارہی ہیں، سبھی رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں۔ ان سدھاروں کے بعد کسانوں کو نئے بازار ملیں گے، نئے متبادل ملیں گے، ٹکنا لوجی کا فائدہ ملے گا، ملک کا کولڈ اسٹوریج انفرا اسٹرکچر جدید ہوگا۔ ان سب کا سب سے زیادہ فائدہ میرے ملک کے کسانوں کو ہونے والا ہے۔




وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ اکنامک انڈیکیٹرس آج امیدیں بڑھا رہی ہیں۔ مشکل وقت کے دوران ملک نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس نے ہماری امیدوں کو مزید مضبوطی فراہم کی ہے۔ اس کا بہت بڑا سہرا ہمارے کارو باری افراد، ہمارے نوجوان، ہمارے کسانوں اور سبھی ہندوستانیوں کو جاتا ہے۔

جان بچانے کو ترجیح دیا اور دنیا نتائج دیکھ رہی ہے: مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ اتنے اتار چڑھاو سے ملک اور دنیا گزری ہے کہ کچھ سالوں بعد جب ہم کورونا بحران کو یاد کریں گے تو شاید یقین ہے۔ تاہم اچھی بات یہ رہی کہ جتنی تیزی سے حالات بگڑے، اتنی ہی تیزی کے ساتھ سدھر بھی رہے ہیں۔ ہم لوگوں نے 20-20 کے میچ میں تیزی کے ساتھ بہت کچھ بدلتے دیکھا ہے، لیکن 2020 کے اس سال نے سبھی کو مات دے دی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران اپنے بیشتر شہریوں کو بچانے والا ملک دیگر سبھی میدان میں واپسی کرنے کا اہل ہے۔ ہندوستان نے جان بچانے کو اولین ترجیح کے طور پر لیا اور دنیا نتائج دیکھ رہی ہے۔ پورے ملک نے وبا سے لڑنے میں کئی اہم اقدامات کئے۔ وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کووڈ-19 مدت کے دوران ہندوستان میں راست طور پر غیرملکی سرمایہ کاری اور ایف پی آئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے جس طرح گزشتہ کچھ ماہ میں متحد ہوکر کام کیا، پالیسی بنائی، فیصلے لئے ہیں، حالات کو سنبھالا ہے۔ اس نے پوری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 12, 2020 03:10 PM IST