بریکنگ نیوز: پھر تیز ہوگا کسان آندولن، 18 فروری کو پورے ملک میں ریل روکیں گے کسان
بریکنگ نیوز: پھر تیز ہوگا کسان آندولن، 18 فروری کو پورے ملک میں ریل روکیں گے کسان
Farmers Protest: مشترکہ کسان محاذ نے اب کسان ٹریکٹر ریلی اور پورے ملک میں چکا جام کرنے کے بعد اب 18 فروری کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ریل روکو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب حکومت کے لئے بڑی مشکل کی بات ہوسکتی ہے۔
نئی دہلی: تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کو منسوخ کرانے کے مطالبات کو لے کر اڑے کسانوں نے اب سخت رخ اپنا لیا ہے۔ آندولن کرنے والے مشترکہ کسان محاذ (سنیکت کسان مورچہ) کی میٹنگ میں آج ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس فیصلے میں آندولن (احتجاج) کو مزید تیز کرنے کا اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا ہے۔
مشترکہ کسان محاذ نے اب کسان ٹریکٹر ریلی اور پورے ملک میں چکا جام کرنے کے بعد اب 18 فروری کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ریل روکو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب حکومت کے لئے بڑی مشکل کی بات ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مشترکہ کسان محاذ کی میٹنگ میں چار اہم نکات پر فیصلہ لیا گیا ہے۔ 12 فروری سے راجستھان کے سبھی روڈ پر ٹول پلازہ کو ٹول سے آزاد کرایا جائے گا۔
اس کے علاوہ 14 فروری کو پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی قربانی کو یاد کیا جائے گا۔ اس کے لئے پورے ملک میں کینڈل مارچ میں مشعل جلوس اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ سینکت مورچہ نے 16 فروری کو کسان مسیحا سر چھوٹو رام کی جینتی کے دن پورے ملک میں کسان اتحاد دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔