உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک بھرمیں ووٹرس بیدارہوگئے ہیں،سیکولرحکومت کے انتخاب کے لیے کررہے ہیں ووٹ۔۔ فاروق عبداللہ کابیان

    بہترپولنگ فیصد پرڈاکٹرفاروق عبداللہ کیا تبصرہ

    بہترپولنگ فیصد پرڈاکٹرفاروق عبداللہ کیا تبصرہ

    بہترپولنگ فیصد پرڈاکٹرفاروق عبداللہ کیا تبصرہ

    • Share this:
      بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں بہترپولنگ فیصد پرتبصرہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک بھر میں ووٹرس بیدار ہوگئے ہیں اور ایک سیکولر حکومت کے انتخاب کے لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ فاروق عبداللہ ، ڈل جھیل میں انتخابی مہم چلانے کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ووٹروں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ سیکولر ہندوستان چاہتے ہیں یا ہندو راشٹر چاہیے۔ این سی صدر نے ڈل گیٹ سے نہرو پارک تکشکاراریلی نکالی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈرس اور ورکرس موجود تھے

      نیشنل کانفرنس کے صدر وسرینگرحلقہ سے امیدوارڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روزاندرونی خودمختاری کی بات کہی تھی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ لوگ، نہ صرف علیحدہ وزیراعظم یا صدرِریاست چاہتے ہیں بلکہ یہ اندرونی خود مختاری بھی چاہتے ہیں جیسا کہ سال انیس سو تِرپن کے بعد تھی۔وہیں فاروق عبداللہ نے علیحدہ وزیراعظم کے ریمارکس پرمرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

      فاروق عبداللہ کا کہناہے کہ اگردفعہ 370کوہٹایاجاتاہے توریاست کاملک سے الحاق کیسے باقی رہے گا۔ فاروق عبداللہ نے مزید اگر ایساہواتوہم ان سے آزاد ہوجائیں۔ این سی صدرنے کہا کہ ریاست کے مسلم اکثریتی موقف کو تبدیل کرنے کی بڑی سازش رچی جارہی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگرایسی کوئی کوشش ہوتی ہے تووہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

      farooq
      First published: