உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر : ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پھر ایک مرتبہ اندرونی خودمختاری کی بات کہی

    فاروق عبداللہ : فائل فوٹو

    فاروق عبداللہ : فائل فوٹو

    لوگ، نہ صرف علیحدہ وزیراعظم یا صدرِریاست چاہتے ہیں بلکہ یہ اندرونی خود مختاری بھی چاہتے : فاروق عبداللہ

    • Share this:
      نیشنل کانفرنس کے صدر وسرینگرحلقہ سے امیدوارڈاکٹر فاروق عبداللہ نے  پھر ایک مرتبہ اندرونی خودمختاری کی بات کہی ہے۔سرینگر کے پالا پورہ عیدگاہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ  لوگ، نہ صرف علیحدہ وزیراعظم یا صدرِریاست چاہتے  ہیں بلکہ یہ اندرونی خود مختاری بھی چاہتے ہیں جیسا کہ سال انیس سو تِرپن کے بعد تھی۔اس موقع پر فاروق عبداللہ نے علیحدہ وزیراعظم کے ریمارکس پرمرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

      دودن پہلے بھی جب بی جے پی کے انتخابی منشورمیں دفعہ370 کو منسوخ کرنے سے متعلق بات کہی گئی تھی تو فاروق عبداللہ نےکہاتھاکہ اگراس دفعہ کومنسوخ کیاجاتاہے توریاست کاملک سے الحاق کیسے باقی رہے گا۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اللہ کو یہی منظورہوگا کہ ہم ان سے آزاد ہوجائیں۔ این سی صدر،ڈاؤن ٹاؤن سرینگرمیں ایک مجمع سے خطاب کررہے تھے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کے مسلم اکثریتی موقف کو تبدیل کرنے کی بڑی سازش رچی جارہی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگرایسی کوئی کوشش ہوتی ہے تووہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

      نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا یہ بھی کہناہے کہ جموں کشمیر کے خصوصی درجے کی ضامن دفعہ370 ہٹائی گئی تو ہم آزاد ہوجائیں گے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر دفعہ 370 ہٹائی گئی تو الحاق نہیں رہے گا، اللہ کی قسم کہتا ہوں کہ میرے خیال میں اللہ کو یہی منظورہے، ہم ان سے آزاد ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ ان کا جھنڈا یہاں کون کھڑا کرے گا۔ان کا کہنا تھا 'بی جے پی نے اپنا منشور جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم دفعہ 370 کو ختم کریں گے۔
      First published: