ضلع اسپتال میں بیٹےکی لاش کوگود میں لےکربھٹکتا رہا والد، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

نیم گاوں میں رہنے والے طیب خاں کے7 سال کے بیٹے سجاد کی ضلع اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں چل رہےعلاج کے دوران موت ہوگئی۔ موت ہونےکےبعد بچےکے والد کوکافی دیرتک ایمبولینس دلانےکےنام پرانتظارکرایا گیا۔

Jun 27, 2019 09:25 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 09:34 PM IST
ضلع اسپتال میں بیٹےکی لاش کوگود میں لےکربھٹکتا رہا والد، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لکھیم پور میں بیٹے کی لاش کوگود میں لےکربھٹکتا رہا والد۔

لکھیم پورکھیری سےانسانیت کو شرمسا کرنے والی تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک والد اپنے بیٹے کی لاش کوگود میں لے کربھٹکتا رہا، لیکن اسےایمبولینس نہیں ملی، جس کے بعد وہ بیٹے کی لاش کوگود میں ہی لےکرگھرگیا۔ دل کو دہلا دینے والا یہ حادثہ ضلع اسپتال کا ہے۔ ایک بے بس والد کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ٓ

معاملہ 25 جون کا ہے۔ نیم گاوں کے رہنے والے طیب خاں کے 7 سال کے بیٹے سجاد کی ضلع اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں چل رہے علاج کے دوران موت ہوگئی۔ موت ہونے کے بعد بچےکے والد کو کافی دیرتک ایمبولینس دلانے کے نام پرانتظارکرایا گیا۔ اس کے بعد بھی لاش گاڑی نہ ملنے سے پریشان والد بیٹے کی لاش کو گود میں لے کراسپتال میں ادھرادھر کےچکرلگاتا رہا۔

Loading...

لکھیم کھیری سے انسانیت کو شرمسار کرنے والی تصویرسامنے آئی ہے۔ یہاں ایک والد اپنے بیٹے کی لاش کو گود میں لے کربھٹکتا رہا، لیکن اسے ایمبولینس نہیں ملا، جس کے بعد وہ بیٹے کی لاش کو گود میں ہی لے کرگھرگیا۔ دل کو دہلا دینے والے حادثہ ضلع اسپتال کا ہے۔ ایک بے بس والد کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہے۔

معاملہ 25 جون کا ہے۔ نیم گاوں میں رہنے والے طیب خاں کے 7 سال کے بعد سجاد کی ضلع اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں چل رہے علاج کے دوران موت ہوگئی۔ موت ہونےکے بعد بچے کے والد کوکافی دیرتک ایمبولینس دلانے کے نام پر انتظارکرایا گیا۔ اس کے بعد بھی ایمبولینس نہ ملنے سے پریشان والد بیٹے کی لاش کو گود میں لے کراسپتال میں ادھر ادھر چکرلگاتا رہا۔

ایمبولینس نہ ملنے پرموٹرسائیکل سے گیا گھر

آخرکارجب ایمبولینس نہیں ملی تو تھک ہارکروالد نے اپنے ایک رشتہ دارکو فون کیا۔ اس کے بعد رشتہ دارجب بائیک لے کرآیا تو والد اس پرہی بیٹے کی لاش لے کرگھر گیا۔ بے بس والد کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔

لکھیم پورضلع اسپتال میں پہلا نہیں ہے یہ معاملہ

ویسے لکھیم پورکے ضلع اسپتال سے آئی یہ تصویرپہلی نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار ایسی تصویریں سامنے آتی رہی ہیں۔ باوجود اس کے صحت محکمہ ہے کہ اپنی غلطیوں کو سدھارنہیں رہا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خود احکامات دیئے ہیں کہ مریضوں کوہر سہولت مہیا ہونی چاہئے، لیکن لاپرواہ افسرحکومت کو پلیتا لگا رہے ہیں۔

منوج کمار کی رپورٹ

Loading...