چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں عدالت نے آبروریزی کے ایک معاملہ میں متاثرہ کے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ باپ کو اپنی سگی بیٹی کی آبروریزی کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ دو نابالغ بیٹیوں نے اپنے باپ کے خلاف ہی آبروریزی کا الگ الگ کیس درج کروایا تھا ، جس میں ایک نابالغ بیٹی کے کیس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے یہ سزا سنائی ہے ۔ جبکہ دوسری بیٹی کا کیس فی الحال زیر سماعت ہے ۔ درگ ضلع عدالت نے گزشتہ 28 دسمبر کو اس کیس میں اپنا فیصلہ سنایا ۔
درج کیس کے مطابق ملزم باپ تقریبا پانچ سالوں سے نابالغ بیٹیوں کی آبروریزی کررہا تھا ۔ درگ کی اسپیشل جج شوبھرا پچوری کی عدالت میں یہ فیصلہ سنایا گیا ۔ معاملہ میں ایڈیشنل پبلک پراسکیوٹر کمل کشور ورما نے پیروی کی ۔ عدالت نے صرف چھ ماہ کی مدت میں یہ فیصلہ سنایا ۔ ملزم کے خلاف متاثرہ دونوں بیٹیوں نے پولیس میں الگ الگ شکایت درج کرائی تھی ، جس میں سے ایک معاملہ میں عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ درگ کے پلگاوں علاقہ میں پیش آیا تھا ۔ متاثرہ نابالغ نے گزشتہ 30 جون کو پلگاوں تھانہ میں اپنے باپ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا باپ ( 41 سال ) گزشتہ پانچ سالوں سے ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کررہا تھا ۔ باپ نے جسمانی تعلقات بنانے کی 2014 میں شروعات کی تھی ۔ اس وقت متاثرہ کی عمر صرف 11 سال تھی ۔ عمر کم ہونے کی وجہ سے اپنے ساتھ ہوئی اس گھنونی واردات کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہونے کی وجہ سے وہ خاموش رہی اور اس نے اس سلسلہ میں کسی کو کچھ بھی نہیں بتایا ۔ اس کی وجہ سے وحشی باپ کا حوصلہ مزید بڑھ گیا اور اس کے بعد وہ آئے دن ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے لگا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔