உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پولیس میں بھرتی کی تیاری کر رہی طالبہ کو فیس بک فرینڈ نے انٹرویو کے بہانے بلایا، پھر بار بار کی آبروریزی

    پولیس میں بھرتی کی تیاری کر رہی طالبہ کو فیس بک فرینڈ نے انٹرویو کے بہانے بلایا، پھر بار بار کی آبروریزی

    پولیس میں بھرتی کی تیاری کر رہی طالبہ کو فیس بک فرینڈ نے انٹرویو کے بہانے بلایا، پھر بار بار کی آبروریزی

    Gwalior Crime News: گوالیئر میں 19 سال کی ایک لڑکی آبروریزی (Rape) کا شکار ہوگئی۔ وہ جھانسی کی رہنے والی ہے اور شیو پوری میں رہ کر امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔ اس درمیان ایک فیس بک فرینڈ (fb friend) نے نوکری کے لئے انٹرویو کا جھانسہ دے کر گوالیئر بلایا اور پھر یہاں آبروریزی کی۔

    • Share this:
      گوالیئر: گوالیئر میں 19 سال کی ایک لڑکی آبروریزی (Rape) کا شکار ہوگئی۔ وہ جھانسی کی رہنے والی ہے اور شیو پوری میں رہ کر امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔ اس درمیان ایک فیس بک فرینڈ (fb friend) نے نوکری کے لئے انٹرویو کا جھانسہ دے کر گوالیئر بلایا اور پھر یہاں آبروریزی کی۔ فیس بک فرینڈ نے پولیس بھرتی کی تیاری کر رہی 19 سالہ طالبہ کے ساتھ گوالیئر میں آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ لڑکی 19 سال کی ہے اور جھانسی کی رہنے والی ہے۔ فی الحال شیو پوری میں رہ کر امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔ لڑکا شیوپور کا رہنے والا ہے۔

      2 ماہ پہلے ہوئی تھی دوستی

      جو شکایت ملی ہے اس کے مطابق، دونوں کی فیس بک پر 2 ماہ پہلے ہی دوستی ہوئی تھی۔ اب لڑکی کا کہنا ہے کہ لڑکے نے اسے نوکری کے لئے انٹرویو کے بہانے سے گوالیئر بلایا۔ طالبہ گوالیئر آئی تو لڑکا اسے بہوڑا پور واقع کرائے کے کمرے میں لے گیا اور کولڈ ڈرنگ میں نیند کی گولیاں ملاکر پلا دی۔ جب وہ بے ہوش ہوگئی تو لڑکے نے اس کے ساتھ آبروریزی کی اور اس کا ویڈیو بنا لیا۔

      پھر کی گئی آبروریزی

      آبروریزی کے بعد ملزم نے طالبہ کے دستاویز بھی اپنے پاس رکھ لئے۔ اتوار کو ملزم نے طالبہ کو دستاویز دینے کے لئے پھر سے بلایا اور پھر آبروریزی کی، لیکن دستاویز نہیں لوٹائے اور طالبہ کو ڈی پی آر لائن کے باہر چھوڑ کر چلا گیا۔ آخر میں طالبہ نے ڈائل 100 کی مدد سے بہوڑا پور تھانہ پہنچ کر ایف آئی آر درج کرائی۔

      فیس بک دوست نے دیا دھوکہ

      پولیس میں درج شکایت کے مطابق، تقریباً دو ماہ پہلے ملزم طالب علم نے لڑکی کو فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ (دوستی کا پیغام) بھیجا تھا۔ دونوں کے درمیان موبائل پر بات چیت ہونے لگی۔ طالبہ نے لڑکے سے کوئی اچھی نوکری کا انتظام کرنے کے لئے کہا۔ لڑکے نے طالبہ کو اچھی نوکری کے لئے 19 اکتوبر کو گوالیئر بلایا۔ طالبہ گوالیئر آئی تو لڑکا اسے ڈی پی آر لائن علاقے میں لے گیا، جہاں اس نے کرائے کا کمرہ لے رکھا تھا۔ وہاں اس نے طالبہ کو کولڈ ڈرنک پلائی۔ کولڈ ڈرنک پیتے ہی طالبہ بے ہوش ہوگئی۔ جب اسے ہوش آیا تو پتہ چلا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوچکی ہے۔

      دستاویز کے لئے بلاکر پھر کی آبروریزی

      طالبہ نے شکایت میں بتایا کہ اتوار کو ملزم نے اسے پھر فون کرکے دستاویز دینے کے بہانے بلایا۔ وہ پھر سے اپنے کمرے میں لے گیا اور پھر آبروریزی کی۔ آبرور ریزی کے بعد طالبہ کو ڈی پی آر لائن کے گیٹ پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔ دو بار عصمت لوٹنے کے بعد بھی طالبہ کے دستاویز نہیں لوٹائے۔ بہوڑا پور پولس نے طالبہ کا میڈیکل کرایا ہے۔ ملزم آویش کو دبوچنے کے لئے ٹیم شیوپور روانہ ہوگئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: