دہشت گردانہ حملہ کے خدشات کے بعد الرٹ پر بحریہ، تمل ناڈومیں سیکورٹی میں اضافہ

دہشت گردانہ حملےکےخدشات کے درمیان تمل ناڈو میں ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹینڈوں اور ہوائی اڈوں پربھی جانچ بڑھا دی گئی ہے۔

Aug 24, 2019 10:30 PM IST | Updated on: Aug 24, 2019 10:44 PM IST
دہشت گردانہ حملہ کے خدشات کے بعد الرٹ پر بحریہ، تمل ناڈومیں سیکورٹی میں اضافہ

لشکرطیبہ کے6 دہشت گردوں کےتمل ناڈو میں دراندازی کرنےکی خفیہ اطلاع ملنےکے پیش نظربحریہ نے سمندری علاقےمیں ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہےاورہفتہ کودوسرے دن بھی ریاست کے مختلف حصوں میں سخت نگرانی برتی جارہی ہے۔ اس سلسلےمیں آج یہاں پر6 لوگوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان لوگوں کواس شک میں حراست میں لیا گیا ہےکہ وہ مبینہ دراندازی کرنے والے لوگوں کے رابطہ میں تھے۔ حراست میں لئےگئے لوگوں سےایک نامعلوم مقام پرپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کیرل کےکوچی میں دفاعی ترجمان نےبتایا ' خفیہ اطلاع کی بنیاد پرہندوستانی بحریہ سمندری علاقوں میں حالات پرسخت نظربنائے ہوئے ہے'۔

دہشت گردانہ تنظیم لشکرطیبہ کے 6  دہشت گردوں کےسری لنکا سےسمندرکے راستے تمل ناڈومیں دراندازی کرنےاوروہاں سے باقی شہروں کی طرف رخ کرنےکی خبرکےبعد جمعہ کوریاست میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ پولیس نےہفتہ کوکہا کہ شہرکی اہم سڑکوں اور کوئمبٹورشہرکوپڑوسی ریاستوں سےجوڑنے والے شاہراہوں پرگاڑیوں کی جانچ بڑھا دی گئی ہےاورمسلح پولیس اہلکارسامان کی جانچ کررہے ہیں۔

Loading...

انہوں نے بتایا 'اسی طرح سے ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹینڈوں اورہوائی اڈوں پربھی جانچ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تمل ناڈوکمانڈواہلکارں نےسیکورٹی کولےکرلوگوں میں خود اعتمادی پیدا کرنےکےلئے میٹوپلائم میں فلیگ مارچ نکالا۔ یہ شہرکوئٹمبورسے 35 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مندر، مسجد اورگرجا گھروں میں مسلح افواج تعینات

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مندر، مسجد اورگرجا گھروں میں مسلح افواج کوتعینات کیا گیا ہے، جوعام طورپردہشت گردوں کا آسان نشانہ ہوتے ہیں کیونکہ سری لنکا میں بھی حال میں ہوئےدہشت گردانہ حملے میں گرجا گھروں کونشانہ بنایا گیا تھا۔ کیرل کےڈی جی پی لوکناتھ بیہیرا نےضلع پولیس سربراہان  کوپورے ریاست میں انتہائی احتیاط برتنےکا حکم دیا ہے۔ ذرائع نےکہا 'کیرل جمعرات شام سےہائی الرٹ پرہے۔ کیرل - تمل ناڈوسرحد، خاص طورپر پلکڑ، تریشوراورانارکلم اضلاع میں جانچ پڑتال تیزکردی گئی ہے۔ اس کےساتھ ہی سبری مالا اورگروايورمندروں سمیت نقل و حمل کےمقامات، ریاست میں اہم اداروں اورعبادت گاہوں پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Loading...