உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں شرح پیدائش 2.2 سے کم ہو کر 2.0 ہوگئی،UPاور بہار سمیت پانچ ریاستوں میں شرح پیدائش قومی اوسط سے زیادہ

    ملک میں گھٹی آبادی کی شرح۔

    ملک میں گھٹی آبادی کی شرح۔

    Fertility rate in india: سروے کے مطابق ملک میں 18 سے 29 سال کی عمر کی 25 فیصد خواتین اور 21 سے 29 سال کی عمر کے 15 فیصد مردوں کی قانونی عمر سے پہلے ہی شادی ہو جاتی ہے۔ شادی کی قانونی عمر خواتین کے لیے 18 سال اور مردوں کے لیے 21 سال ہے۔ تاہم حکومت اب دونوں کی عمریں 21 سال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    • Share this:
      Fertility rate in india:نئی دہلی: ملک میں آبادی میں اضافے کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (NFHS-5) کے پانچویں دور کی رپورٹ کے مطابق ملک میں شرح پیدائش 2.2 سے کم ہو کر 2.0 پر آگئی ہے۔ یہ آبادی کنٹرول کے اقدامات میں نمایاں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ قومی سطح پر NFHS-4 اور 5 کے درمیان TFR، جسے فی عورت بچوں کی اوسط تعداد کے طور پر ماپا جاتا ہے، 2.2 سے 2.0 تک کم ہو گیا ہے۔ صرف پانچ ریاستیں ہیں جہاں شرح پیدائش قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ یہ ریاستیں بہار (2.98)، میگھالیہ (2.91)، اتر پردیش (2.35)، جھارکھنڈ (2.26) اور منی پور (2.17) ہیں۔

      28 ریاستوں میں سروے
      اس میں ملک کی 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 707 اضلاع (مارچ 2017 تک) سے تقریباً 6.37 لاکھ خاندانوں کے نمونے لیے گئے۔ اس میں 7,24,115 خواتین اور 1,01,839 مرد شامل تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بین مذہبی شادی پر دلت نوجوان کے Murderکے معاملے میں تلنگانہ کی گورنر نے حکومت کو کیا طلب

      حمل روکنے کے طریقوں کا بڑھا استعمال
      رپورٹ کے مطابق ملک میں مجموعی مانع حمل کی شرح (سی پی آر) میں 54 فیصد سے 67 فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق مانع حمل کے جدید طریقوں کے استعمال میں تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کی ادھوری ضروریات میں 13 فیصد سے نو فیصد تک نمایاں کمی آئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دن بھر کے ہائی وولٹیج ڈرامے کے بعد دیر رات گھر پہنچے تیجندر Bagga، کہا-کسی سے نہیں ڈریں گے

      25فیصد خواتین، 15فیصد مردوں کی عمر سے پہلے شادی
      سروے کے مطابق ملک میں 18 سے 29 سال کی عمر کی 25 فیصد خواتین اور 21 سے 29 سال کی عمر کے 15 فیصد مردوں کی قانونی عمر سے پہلے ہی شادی ہو جاتی ہے۔ شادی کی قانونی عمر خواتین کے لیے 18 سال اور مردوں کے لیے 21 سال ہے۔ تاہم حکومت اب دونوں کی عمریں 21 سال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: