FIFA World Cup: ارجنٹینا کی جیت پر وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد ، ٹویٹ کرکے کہا : یہ میچ یادگار رہے گا
ارجنٹیا کی جیت پر وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد ، ٹویٹ کرکے کہا : یہ میچ یادگار رہے گا
FIFA World Cup: ارجنٹینا نے اتوار کو فرانس کو ہراکر فٹ بال ورلڈ کپ کا اپنا تیسرا خطاب جیتا ۔ ارجنٹینا کی جیت پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیت کی بھی تعریف کی ۔
نئی دہلی : ارجنٹینا نے اتوار کو فرانس کو ہراکر فٹ بال ورلڈ کپ کا اپنا تیسرا خطاب جیتا ۔ ارجنٹینا کی جیت پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیت کی بھی تعریف کی ۔ وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: پرجوش کارکردگی کیلئے فرانس کو مبارکباد! انہوں نے فائنل کے راستے میں اپنی صلاحیت سے فٹ بال فینس کو خوش کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا : یہ سب سے دلچسپ فٹ بال میچوں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جائے گا ۔ فیفا چیمپئنز بننے پر ارجنٹینا کو مبارکباد ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میسی کے کروڑوں ہندوستانی فینس اس شاندار جیت پر خوشیاں منا رہے ہیں ۔
ارجنٹینا پینالٹی شوٹ آوٹ میں فرانس کو چار دو سے ہراکر 36 سال کے بعد ورلڈ چیمپئن بنا ۔ اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے میسی کی ادھوی خواہش بھی پوری ہوگئی، جس سے وہ 2014 میں چوک گئے تھے ۔ ڈئیگو ماراڈونا (1986) کے بعد انہوں نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ دلاکر عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرالیا ۔ میدان پر کثیر تعداد میں موجود شائقین اور دنیا بھر میں ٹی وی کے سامنے نظریں جمائے بیٹھے فٹ بال فینس کی سانسیں روک دینے والے دلچسپ میچ میں رخ پل پل بدلتا رہا ۔
انتہائی کانٹے کی ٹکر والے اس میچ میں کئی اتار چڑھاو دیکھنے کو ملے ۔ پہلا ہاف ارجنٹینا کے نام رہا ۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں امباپے نے دو منٹ میں دو گول کرکے ٹیم کو برابری پر پہنچایا ۔ پہلے ہاف میں دو گول کھانے کے بعد دفاعی چیمپئن فرانس شروع سے ہی مقابلہ میں نظر نہیں آرہا تھا، لیکن دوسرے ہاف کے آخری گیارہ منٹ میں بیک ٹو بیک دو گول کرکے ٹیم 90 منٹ کے کھیل کے بعد دو دو سے برابری پر رہی ۔ اس کے بعد اضافی وقت کے کھیل کے بعد اسکور تین تین کی برابری پر رہا اور پھر نتیجہ پینالٹی شوٹ آوٹ سے نکلا ۔
خیال رہے کہ اس مرتبہ کا فیفا ورلڈ قطر کے اندر کھیلا گیا تھا ۔ قطر نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کافی تیاریاں کی تھیں ۔ قطر میں 8 اسٹیڈیموں میں میچز کھیلے گئے تھے ۔ ارجنٹیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ دوحہ لوسیل اسیڈیم میں کھیلا گیا ۔ لوسیل اسٹیڈیم قطر کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور یہاں پر ایک وقت میں تقریبا 89 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔