ہوم » نیوز » وطن نامہ

مکیش امبانی کا دو لاکھ ریلائنس ملازمین کو خط ، کورونا سے جنگ میں ملک سے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر کہا : شاباش

  • Share this:
مکیش امبانی کا دو لاکھ ریلائنس ملازمین کو خط ، کورونا سے جنگ میں ملک سے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر کہا : شاباش
مکیش امبانی کا دو لاکھ ریلائنس ملازمین کو خط ، کورونا سے جنگ میں ملک سے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر کہا : شاباش

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کمپنی کے ان ہزاروں ملازمین کی پیٹھ تھپتھپائی ہے جو موبائل ، اشیائے ضروریہ اور ایندھن جیسی خدمات کو لاک ڈاون کے درمیان بھی چالو رکھے ہوئے ہیں ۔ امبانی نے ملک کی لائف لائن چلتی رہے ، ان ملازمین کو فرنٹ لائن واریئرس کا خطاب دیا ہے ۔ امبانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریلائنس انڈسٹریز کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔


گروپ کے دو لاکھ سے زیادہ ملازمین کو لکھے ایک ای میل پیغام میں مکیش امبانی نے کہا کہ جدید تاریخ کے سب سے بھیانک مرض سے جوجھنے میں ریلائنس کے ملازمین نے جو غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے ، وہ قابل تعریف ہے ۔


مکیش امبانی نے کہا کہ جب ملک کے 130 کروڑ ہندوستانی لاک ڈاون کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ایسے میں ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں جیو نے بلا رکاوٹ خدمات سے 40 کروڑ لوگوں کو کنیکٹ رکھا ، ریلائنس ریٹیل لاکھوں لوگوں تک اشیائے ضروریہ پہنچا رہی ہے ۔ ریلائنس لائف سائنسیز ہندوستان میں کووڈ 19 کی ٹیسٹ صلاحیت کو بڑھانے میں لگی ہے اور سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال نے صرف 10 دنوں میں ممبئی میں 100 بستروں والا کورونا اسپتال بنا دیا


مکیش امبانی نے اعلان کیا کہ ریلائنس لائف سائنسیز نے کووڈ 19 کیلئے اپنا خود کا ٹیسٹ ڈیولپ کیا ہے ، جو شروعات میں ریلائنس ملازمین کیلئے دستیاب ہوگا اور بعد میں اس کو لوگوں کیلئے دستیاب کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اس مشکل وقت کا ایک ساتھ سامنا کر پائیں گے اور ریلائنس ایک بڑے کنبہ کے طور پر ابھرے گا ۔
First published: Apr 06, 2020 08:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading