உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز18 اردو کی خاص مہم 'زندگی کا یقین ویکسین' کا آغاز آج سے ، جانئے کیا ہے اس مقصد

    نیوز18 اردو کی یہ مہم ایک مہینے تک چلے گی ۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے "زندگی کا یقین ویکسین" کی ستائش کی ہے۔

    نیوز18 اردو کی یہ مہم ایک مہینے تک چلے گی ۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے "زندگی کا یقین ویکسین" کی ستائش کی ہے۔

    نیوز18 اردو کی یہ مہم ایک مہینے تک چلے گی ۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے "زندگی کا یقین ویکسین" کی ستائش کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں جب کورونا کی لہر نے دستک دی اُسی وقت سے نیوز18 نیٹ ورک نے بھی کووڈ 19 کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ کورونا وبا کے اس دور میں نیوز18 اردو نے کبھی اپنے ناظرین کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ کورونا سے بچنے کی تدابیر ہوں یا احتیاط ہم نے ہمیشہ نت نئے طریقوں سے ناظرین کو سمجھانے کی کوشش کی ۔ اسی کڑی میں نیوز18 اردو نے ویکسی نیشن کی اہمیت وافادیت کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے اب "زندگی کا یقین ویکسین" نامی ایک نئی مہم آج رات 7 بج کر 56 منٹ سے شروع کر رہا ہے۔

      نیوز18 اردو کی یہ مہم ایک مہینے تک چلے گی ۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے "زندگی کا یقین ویکسین" کی ستائش کی ہے۔ ان کی وزارت بھی ویکسین کو لے کر جان ہے تو جہان ہے مہم کے زریعہ عوام کو بیدار کر رہی ہے۔ نیوز18 اردو کی اس مہم کا مقصد لوگوں میں ویکسین سے متعلق پھیلی غلط فہمی کو دور کرنا اور لوگوں کو ویکسی نیشن کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ کیونکہ ملک میں اکثر لوگ افواہوں پر یقین کرتے ہوئے ویکسی نیشن سے بھاگ رہے ہیں۔


      نیوز 18 اردو کی اس مہم سے سماج کے تمام شعبہ حیات کی معروف شخصیتیں جُڑ رہی ہیں ۔ چونکہ زندگی سب سے انمول چیز ہے، یہی وجہ ہیکہ اس مہم کو علمائے دین و دیگر مذاہب کے رہنماوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ ایک مہینے میں نیوز18 اردو کی  یہ پوری کوشش ہوگی کہ لوگ "زندگی کا یقین ویکسین" پر مکمل طور پر اعتماد کرلیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: