الیکشن کمیشن (Election Commission) نے متعلقہ چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ہر معاملے میں ایف آئی آر درج کریں اور اگر انچارج تھانہ نے جشن فتح کی اجازت دی ہو تو انھیں معطل کردیں۔
اتوار کو ہونے والے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس نے براہ راست لوگوں کو کورونا وائرس کے باجود جشن فتح مناتے ہوئے دیکھا ہے۔ جو کہ الیکشن کمیشن کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن (Election Commission) نے متعلقہ چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ہر معاملے میں ایف آئی آر درج کریں اور اگر انچارج تھانہ نے جشن فتح کی اجازت دی ہو تو انھیں معطل کردیں۔
سیاسی جماعتوں کے حامیوں کی جانب سے جشن کے اجتماعات کی اطلاعات کے سوالات کے جواب میں ، ای سی کے ایک ترجمان نے کہا کہ رائے شماری کے پینل نے متوقع فتح کو منانے کے لئے لوگوں کے اجتماعات کی کچھ خبروں کا سنجیدگی سے نوٹ لیاہے۔
One FIR has been filed in Tenyampet police station in T-Nagar district, Greater Chennai against cadres of a political party who had burst crackers near their party headquarters. The inspector of Teynampet PS has been placed under suspension for dereliction of duty: ECI pic.twitter.com/Xs6mrT8GoV
ای سی کے ترجمان نے کہا کہ ’’ای سی آئی نے پانچوں ریاستوں کے سی ایس (چیف سیکرٹریوں) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر ایسے معاملے میں ایف آئی آر درج کریں، متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو معطل کریں اور ایسے واقعات کی فوری کارروائی کی اطلاع دیں‘‘۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گنتی کے دن جشن فتح پرای سی آئی نے حال ہی میں پابندی عائد کردی تھی۔آسام ، کیرالا ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل ایسے وقت میں جاری ہے جب ملک میں کووڈ۔19 کی دوسری لہر جاری ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔