سی بی آئی میں بدعنوانی کے معاملے پر سی وی سی لے گا ایکشن: ارون جیٹلی

خزانہ اورکارپوریٹ امورکے وزیرنے کہا کہ سی بی آئی میں ایک بدقسمتی والی حالت پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم ہندوستانی تفتیشی ایجنسی کو مذاق نہیں بننے دیا جائے گا۔

Oct 24, 2018 03:57 PM IST | Updated on: Oct 24, 2018 03:57 PM IST
سی بی آئی میں بدعنوانی کے معاملے پر سی وی سی لے گا ایکشن: ارون جیٹلی

وزیرخزانہ ارون جیٹلی: فائل فوٹو

نئی دہلی:  مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) میں ٹاپ حکام کے درمیان الزام تراشیوں کو دیکھتے ہوئے ایجنسی کی ادارہ جاتی ساکھ کو برقراررکھنے کے لئے مرکزی وجیلنس کمیشن کی نگرانی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے پورے معاملے تحقیق کرائی جائے گی۔

خزانہ اورکارپوریٹ امورکے وزیرارون جیٹلی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی تفتیشی ایجنسی کی شبیہ کوصاف ستھرا برقراررکھنے کے لئے ایجنسی کے ڈائریکٹرآلوک ورما اوراسپیشل ڈائرکٹرراکیش استھانا کوچھٹی پربھیجنے کے ساتھ ان پر الزمات کی جانچ کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکام نے ایک دوسرے پرالزام لگائے ہیں۔ اس معاملہ میں کون مجرم ہے اور کون نہیں، یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ سی بی آئی بھی اس معاملہ کی جانچ نہیں کر سکتی ہے اوراس وجہ سے مرکزی وجیلنس کمیشن (سی وی سی) کی نگرانی میں ایس آئی ٹی سے پورے معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔

ارون جیٹلی نے کہا کہ سی بی آئی میں جو کچھ بھی ہواہے، اسے لے کراپوزیشن کا رویہ ہندوستانی تفتیشی ایجنسیوں کے معیارکولے کرگہرے شکوک پیدا ہوگئے تھے۔ حکومت اس بات کو لےکرمصروف عمل ہے کہ کسی بھی حالت میں ہندوستانی تفتیشی ایجنسی مذاق کا موضوع نہ بنے اوراس کا اعتماد وبھروسہ برقراررہے۔ حکومت نے کل دیررات جاری ایک حکم نامہ میں سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائرکٹرایم ناگیشورراؤ کو فوری طورپرایجنسی کا عبوری ڈائرکٹرمقررکردیا ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں:      سی بی آئی کے رشوت لینے کے معاملے پرراہل گاندھی کا طنز، وزیراعظم مودی کے پسندیدہ تھے استھانا

یہ بھی پڑھیں:    ارون جیٹلی نے کہا : منسوخ نہیں ہوگا رافیل طیارہ سودہ ، کانگریس صدر راہل گاندھی پر بھی سادھا نشانہ

یہ بھی پڑھیں:    روپے ہی نہیں ڈالر کے مقابلے میں زیادہ تر کرنسی ہورہی ہے کمزور:جیٹلی

Loading...