ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان- 15 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو ملے گی سرکاری مدد

وزیراعظم مودی کے ذریعہ کئے گئے 20 لاکھ کروڑ کے پیکیج پر وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن اطلاع دے رہی ہیں کہ اس راحت پیکج میں کس زمرے کو کتنی راحت ملے گی۔ یہ اقتصادی پیکیج خود انحصار ہندوستان مہم کی اہم کڑی کے طور پر کام کرے گا۔

  • Share this:
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان- 15 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو ملے گی سرکاری مدد
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان- 15 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو ملے گی سرکاری مدد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister of India) نے کورونا وبا کے دور میں پورے ملک کے مختلف سیکٹرس کو سنجیونی دینے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپئے کے راحت پیکیج کا اعلان کیا ہے، جو ملک کی جی ڈی پی (Indias GDP) کا 10 فیصد ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Finance Minister Nirmala Sitharaman) اس خصوصی اقتصادی پیکیج کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دے رہی ہیں۔ وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے اس راحت پیکج میں کس زمرے کو کتنی راحت ملے گی، اس کی اطلاع دے رہی ہیں۔ یہ اقتصادی پیکیج خود انحصار ہندوستان مہم کی اہم کڑی کے طور پر کام کرے گا۔


وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انکم ٹیکس میں ٹرسٹ، ایل ایل پی کو سبھی پینڈنگ فنڈ فوری طور پر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے آئندہ سال تک ٹی ڈی ایس اور ٹی جی ایس کے لئے 25 فیصد ادائیگی میں چھوٹ دی جارہی ہے، جو کہ اگلے سال 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گی۔ اس سے 50 ہزار کروڑ روپئے کا فائدہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 15 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو سرکاری مدد دی جائے گی۔ تنخواہ کا 24 فیصد حکومت پی ایف میں جمع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 500 کروڑ کی مدد اس کے لئے حکومت کی طرف سے دی جارہی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پی ایف حصہ داری آئندہ تین ماہ کے لئے گھٹایا جارہا ہے، یہ کام کرنے والوں کے لئے کیا گیا ہے۔ سرکاری اور پی ایس یو کو 12 فیصد ہی دینا ہوگا۔ پی ایس یو پی ایف کا 12 فیصدی ہی ہوں گے، لیکن ملازمین کو 10 فیصد پی ایف دینا ہوگا۔


 وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی بازار تک پہنچ بنانا آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کو ای مارکیٹ سے جوڑا جائے گا۔ تصویر: ڈی ڈی نیوز

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی بازار تک پہنچ بنانا آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کو ای مارکیٹ سے جوڑا جائے گا۔ تصویر: ڈی ڈی نیوز


وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی بازار تک پہنچ بنانا آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کو ای مارکیٹ سے جوڑا جائے گا۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس کے سبب ایم ایس ایم ای کا بزنس کرنا آسان ہوگا اور خود انحصار ہندوستان اب میک ان انڈیا کے تحت آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ 200 کروڑ تک کے سارے ٹینڈر گلوبل ٹینڈر نہیں ہوں گے۔نرملا سیتا رمن مائیکرو یونٹ میں 25 ہزار کی سرمایہ کاری تک مانی جاتی تھی۔ اب یہ سرمایہ کاری ایک کروڑ تک ہوسکتی ہے اور ٹرن اوور 5 کروڑ تک ہو سکتا ہے، لیکن تب بھی آپ مائیکرو یونٹ کے اندر ہی آئیں گے۔

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ویواد سے وشواس اسکیم کے تحت جن کمپنیوں کے ٹیکس تنازعہ کے سبب باقی ہیں، وہ 31 دسمبر 2020 تک بغیر کسی سود شرح کے ٹیکس دے سکتی ہیں۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ آر بی آئی آنے والے دنوں میں بازار میں پیسہ لے کر آئے گا، جسے لے کر آپ کو آنے والے دنوں میں اطلاع دی جائے گی۔ وزیر مالیات نے کہا کہ آج سے روزانہ میں اور میری ٹیم آپ کو اس پیکیج کو لے کر جانکاری دے گی اور جو وزیر اعظم مودی کا وزن ہے، اسے آپ کے سامنے رکھے گی۔



وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن زیادہ سرمایہ کاری والی کمپنیوں کو ایم ایس ایم ای کے دائرے میں ہی رکھا جائے گا۔ پہلے صرف سرمایہ کاری کی بنیاد پر طے کیا جاتا تھا، اب ٹرن اوور کی بنیاد پر بھی ایم ایس ایم ای کی تعریف طے کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ غریبوں کے کھاتے میں راست طور پر پیسہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں بنی وزیراعظم کی حکومت ذمہ دار اور لوگوں کو سننے والی تھی، اس لئے چاہے حکومت کا ہدف نیا ہندوستان بنانے کا ہو یا خود انحصار ہندوستان بنانے کا ہو، ہم نے اس کے لئے نئے طرح سے کام کیا ہے۔

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ڈی بی ٹی کے ذریعہ ہماری حکومت غریبوں تک مدد پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں وینٹیلیٹر اور پی پی ای کٹ کا استعمال ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ مقامی برانڈ کو دنیا کے سامنے پہچان دلانی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اس پیکیج میں معیشت کے چار ستون کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے جنوبی ہندوستان کی چار زبانوں میں خود کفیل ہندوستان کے مطلب بتائے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ اس پیکیج کو ہی ہندوستان کی ترقی اور خود انحصار بنانے کے لئےخود کفیل مہم کا نام دیا گیا ہے۔
First published: May 13, 2020 04:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading