உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Garib Kalyan Anna Yojana:مودی حکومت کی اس اسکیم کو آگے جاری رکھنے پر وزارت مالیات نے کیوں کیا آگاہ!

    پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کو لے کر وزارت مالیات نے کیا خبردار۔(فائل فوٹو)

    پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کو لے کر وزارت مالیات نے کیا خبردار۔(فائل فوٹو)

    PM Garib Kalyan Anna Yojana: اگر حکومت اس اسکیم کی مدت کو مزید 6 ماہ تک بڑھاتی ہے تو 2022-23 میں حکومت کو خوراک کی سبسڈی پر 3.70 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے یعنی بجٹ تخمینہ سے 1.63 لاکھ کروڑ روپے زیادہ۔ جبکہ 2021-22 میں حکومت کو فوڈ سبسڈی پر 2.86 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے تھے۔

    • Share this:
      PM Garib Kalyan Anna Yojana: پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا(PM Garib Kalyan Anna Yojana) کی مدت میں توسیع کے بارے میں وزارت خزانہ(Finance Ministry) کے محکمہ اخراجات ( Department Of Expenditure) نے حکومت کو خبردار کیا ہے۔ دراصل مودی حکومت نے اس اسکیم کی مدت 31 مارچ 2022 سے بڑھا کر 30 ستمبر کر دی ہے۔

      قیاس لگایا جا رہا ہے کہ سال کے آخر میں گجرات اور ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس اسکیم کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے لیکن محکمہ اخراجات اس اسکیم کو مزید بڑھانے کے حق میں نہیں ہے۔ محکمہ اخراجات کے مطابق اگر اس اسکیم کی مدت میں توسیع کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ حکومت کا مالیاتی خسارہ بے قابو ہو سکتا ہے۔

      حکومت کے خزانے پر بڑھا بوجھ
      دراصل، موجودہ مالی سال 2022-23 میں، حکومت نے خوراک کی سبسڈی ( Food Subsidy) کے لیے صرف 2.07 لاکھ کروڑ کا انتظام کیا تھا۔ تب پردھان منتری غریب کلیان یوجنا صرف 31 مارچ 2022 تک تھی۔ لیکن اگر حکومت نے اسکیم کی مدت 30 ستمبر تک بڑھا دی تو حکومت کے فوڈ سبسڈی بل میں 80,000 کروڑ روپے کا اضافہ ہونے کا اندازہ ہے۔

      اگر حکومت اس اسکیم کی مدت کو مزید 6 ماہ تک بڑھاتی ہے تو 2022-23 میں حکومت کو خوراک کی سبسڈی پر 3.70 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے یعنی بجٹ تخمینہ سے 1.63 لاکھ کروڑ روپے زیادہ۔ جبکہ 2021-22 میں حکومت کو فوڈ سبسڈی پر 2.86 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bullet Traine:ملک میں کب چلے گی بلیٹ ٹرین؟ آخر کیوں ہورہی ہے دیر، جانیے سب کچھ

      یہ بھی پڑھیں:
      Agra:فیس بک پر پیار میں پھنسایا، پانچ سال تک لڑکی کو دھوکہ دیتا رہا سپاہی

      کیا ہے یہ اسکیم؟
      پی ایم غریب کلیان انا یوجنا مودی حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے جس کے تحت 80 کروڑ لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ مودی حکومت نے یہ اسکیم کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کھانا فراہم کرنے کے مقصد سے لائی تھی۔ اس اسکیم کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو 5 کلو مفت چاول یا گیہوں، 1 کلو چنا دیا جاتا ہے۔ یہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت سبسڈی والے راشن کے علاوہ ہے۔ یعنی 50 کلو اناج ایک مستحق خاندان کو دیا جاتا ہے جس میں 5 افراد ہوتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: