உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غازی آباد تبدیلی مذہب معاملہ: افواہ کی شکایت پر سرگرم ہوئی پولیس، ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع

    غازی آباد تبدیلی مذہب معاملہ: افواہ کی شکایت پر سرگرم ہوئی پولیس، ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع

    غازی آباد تبدیلی مذہب معاملہ: افواہ کی شکایت پر سرگرم ہوئی پولیس، ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع

    غازی آباد کے صاحب آباد میں پپو کالونی کے رہنے والے مونٹو چندیل والمیکی کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم افراد اور تنظیم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

    • Share this:
      غازی آباد: دہلی سے متصل غازی آباد میں ہاتھرس سانحہ (Hathras Case) سے مایوس والمیکی سماج (Valmiki Community) کی 50 فیملی کے 236 افراد نے بودھ مذہب (Buddhism) اپنانے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔ تبدیلی مذہب کی افواہ پھیلانے کو لے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ غازی آباد کے صاحب آباد میں پپو کالونی کے رہنے والے مونٹو چندیل والمیکی کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم افراد اور تنظیم کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا ہے۔ مذہب کی تبدیلی کی جھوٹی افواہ پھیلا کر سماج میں انتشار پھیلانے کی کوشش کے الزامات کو لے کر یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔

      دعویٰ کیا گیا ہے کہ سادے کاغذ اور ادھورے کاغذات کی بنیاد پر تبدیلی مذہب کی افواہ پھیلائی گئی۔ لوگوں کو فارم دینے والوں نے بتایا کہ یہ فائدہ مند اسکیموں کے فارم ہیں۔ بعد میں اسی کو بنیاد بناتے ہوئے مذہب تبدیلی کی افواہ پھیلا دی گئی۔

      شکایت کنندہ نےکیا یہ دعویٰ

      مونٹو چندیل کے ذریعہ دی گئی تحریر کے مطابق، 21 اکتوبر کو صاحب آباد تھانہ علاقے کے تحت موضع کریہڑا میں کچھ نامعلوم لوگوں اور تنظیموں کے ذریعہ 230 لوگوں کے مذہب تبدیلی کی جھوٹی افواہ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ اس سے متعلق سرٹیفکیٹ میں کوئی نام اور پتہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی تاریخ بھی نہیں لکھی ہے۔ کوئی رجسٹریشن نمبر بھی درج نہیں ہے۔ ایسے میں اس پر کسی کا بھی نام لکھا جاسکتا ہے، جو کہ مجرمانہ سازش کے تحت ذات پات پر مبنی تشدد اور لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔ مونٹو نے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

      یہ ہے پورا معاملہ

      واضح رہے کہ معاملہ غازی آباد کے کریہڑا علاقے کا ہے۔ گزشتہ 14 اکتوبر کو علاقے میں رہنے والے والمیکی سماج کے 236 لوگ متحد ہوئے اور انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے پرپوتے راج رتن امبیڈکر کی موجودگی میں بودھ مذہب اختیار کرلیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: