உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یتی نرسمہانند کے خلافFIR، مہاتما گاندھی پرکیا توہین آمیز تبصرہ، ٹوئٹڑ پر وائرل ہوا ویڈیو

    یتی نارسنگھانند (Yati Narasinghanand)

    یتی نارسنگھانند (Yati Narasinghanand)

    Yeti Narasimhanand objectionable remark on Gandhi: اس معاملے میں پولیس نے جھوٹ بول کر دو برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی دفعہ لگائی ہے۔ ایس پی دیہات کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

    • Share this:
      Yeti Narasimhanand objectionable remark on Gandhi: اشتعال انگیز اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہنے والے ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت اور جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند نے اس بار مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ اس کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کی بنیاد پر ڈاسنا پولیس اسٹیشن نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

      اس ویڈیو میں مہنت نے بابائے قوم کے لیے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ ریمارکس کے ذریعے انہیں ہندو مخالف ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہاتما گاندھی کی وجہ سے آج سنت اور مہاتما جیل جا رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آلٹ نیوز جرنلسٹ محمد زبیر کو بڑی راحت، پٹیالہ ہاوس کورٹ سے ملی ضمانت

      یہ بھی پڑھیں:
      Pak Spy: کانگریس اور حامد انصاری نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا: بی جے پی

      ایس پی دیہات ڈاکٹر ایراج رضا نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ملنے پر تفتیش کی گئی۔ واضح ہو گیا کہ ویڈیو یتی نرسمہانند کا ہے جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحریر دروغہ رام سیوک نے دی۔ یہ ویڈیو 13 جولائی کی رات کو ٹویٹ کی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے جھوٹ بول کر دو برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی دفعہ لگائی ہے۔ ایس پی دیہات کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: