آبروریزی کا شکار ٹی وی سیریل آرٹسٹ ہوگئی حاملہ، معاون آرٹسٹ نے شادی سے کیا انکار، ایف آئی آردرج

آرٹسٹ نےبتایا ہےکہ اس کا معاون آرٹسٹ شادی کا جھانسہ دے کراسے یمنا نگرلایا اوریہاں ہوٹل میں جسمانی تعلقات بنائے، لیکن بعد میں اس نے شادی سےانکارکردیا۔ متاثرہ کےمطابق اب وہ حاملہ ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Nov 15, 2019 02:58 PM IST | Updated on: Nov 15, 2019 02:58 PM IST
آبروریزی کا شکار ٹی وی سیریل آرٹسٹ ہوگئی حاملہ، معاون آرٹسٹ نے شادی سے کیا انکار، ایف آئی آردرج

خاتون تھانہ انچارج سیما سنگھ نے ایف آئی آر درج ہونے اورمعاملے کی جانچ شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

یمنانگر: ممبئی میں ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی جونیئرآرٹسٹ کے ساتھ یمنانگرمیں آبروریزی کا معاملہ سامنےآیا ہے۔ معاون جونیئرآرٹسٹ پرخاتون آرٹسٹ نےآبروریزی کا الزام لگایا ہے۔ ملزم یمنانگرکے جگادھری ورکشاپ روڈ کا رہنے والا ہے۔ خاتون پولیس تھانےمیں دی گئی شکایت میں جونیئرآرٹسٹ نےبتایا ہےکہ اس کا معاون آرٹسٹ شادی کا جھانسہ دے کراسے یمنا نگرلایا اوریہاں ہوٹل میں جسمانی تعلقات بنائے، لیکن بعد میں اس نے شادی سےانکارکردیا۔ متاثرہ کےمطابق اب وہ حاملہ ہے۔ خاتون پولیس نےاس معاملےمیں معاون آرٹسٹ اوراس کےاہل خانہ کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

متاثرہ کے مطابق، وہ اورملزم نوجوان ممبئی میں بطورجونیئرآرٹسٹ کام کرتےتھے۔ ان کے درمیان اچھےتعلقات تھے۔ نوجوان شادی کرنےکی بات کہہ کرلڑکی کویمنانگرلےآیا۔ دونوں یہاں ایک ہوٹل میں ایک ہفتےتک رہے۔ اس دوران ان کےدرمیان جسمانی تعلقات بھی بنے، لیکن بعد میں نوجوان شادی کے وعدے سے منحرف ہوگیا۔

Loading...

پولیس نے تین لوگوں کے خلاف درج کی ایف آئی آر

خاتون تھانہ انچارج سیما سنگھ نے بتایا کہ ایک لڑکی نےاپنے ہی ساتھی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت درج کرانے والی لڑکی نے بتایا کہ وہ ممبئی میں بطورجونیئرآرٹسٹ ٹی وی سیریل میں کام کرتی ہے۔ یمنانگرکے جگادھری ورکشاپ روڈ کا ایک معاون آرٹسٹ بھی وہاں کام کرتا ہے۔ دونوں کی ممبئی میں جان پہچان ہوئی۔ دونوں میں جان پہچان اور پھر دوستی ہوگئی۔

خاتون پولیس تھانہ جہاں ٹی وی آرٹسٹ نے شکایت درج کرائی ہے کے مطابق یمنانگرکا رہنے والا نوجوان 13 اکتوبرکولڑکی کو یمنا نگرلےآیا اورایک ہوٹل میں ٹھہرا دیا۔ دونوں ایک ہفتے تک ہوٹل میں رہے۔ دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات بنے۔ بعد میں نوجوان نے شادی کرنے سے انکارکردیا۔ خاتون آرٹسٹ نے نوجوان اوراس کے اہل  خانہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اسی کے بعد ہم نے تینوں کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

rap9

خاتون پولیس تھانے میں جہاں ٹی وی آرٹسٹ نے ایف آئی آردرج کرائی ہے، اس کی انچارج   انچارج سیما سنگھ نےبتایاکہ  یمنانگرکا رہنے والا نوجوان 13 اکتوبرکولڑکی کو یمنا نگرلے آیا اورایک ہوٹل میں ٹھہرا دیا۔ دونوں ایک ہفتے تک ہوٹل میں رہے۔ دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات بنے۔ بعد میں نوجوان نے شادی کرنے سے انکارکردیا۔ خاتون آرٹسٹ نے نوجوان اوراس کے اہل  خانہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اسی کے بعد ہم نے تینوں کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

تلک بھاردواج کی رپورٹ

Loading...