قومی بہادری ایوارڈ یافتہ نازیہ خان اور ان کے کنبہ کے خلاف سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

عدالت کے حکم کے بعد قومی بہادری ایوارڈ یافتہ نازیہ خان کے خلاف پولیس نے مذہبی تنازع ، بلوہ اور مارپیٹ جیسے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Jun 11, 2018 08:57 PM IST | Updated on: Jun 11, 2018 08:57 PM IST
قومی بہادری ایوارڈ یافتہ نازیہ خان اور ان کے کنبہ کے خلاف سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

نازیہ خان کی فائل فوٹو

آگرہ : عدالت کے حکم کے بعد قومی بہادری ایوارڈ یافتہ نازیہ خان کے خلاف پولیس نے مذہبی تنازع ، بلوہ اور مارپیٹ جیسے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ میں نازیہ کی ماں منی سمیت سات دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نازیہ خان پر تھانہ تاج گنج میں آئی پی سی کی دفعہ 153 اے ، 323 ، 384 ، 504 ، 506 کے علاوہ کئی دیگر دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دراصل ایڈووکیٹ کرپال سنگھ کی اپیل پر عدالت نے دفعہ 156(3) کے تحت نازیہ کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کا حکم دیا گیا تھا ۔ کرپال سنگھ کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

غور طلب ہے کہ 20 اپریل کو نازیہ خان تاج محل کے پاس زمین کے تنازع میں پہنچی تھی ، جس کے دوران معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں میں مار پیٹ تک ہوگئی ۔ دونوں فریقوں میں مار پیٹ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

Loading...

Loading...