ممبئی :شرجیل امام کی حمایت میں نعرےبازی کامعاملہ،51افرادکےخلاف غداری کامقدمہ درج
اس معاملےمیں آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 04, 2020 09:27 AM IST

شرجیل امام کی حمایت میں نعرےبازی کا معاملہ،51افرادکےخلاف غداری کامقدمہ درج
ممبئی میں شرجیل امام کی حمایت میں کی گئی نعرےبازی کےخلاف پولیس نےبڑی کاروائی کی ہے۔پولیس نےتقریباً51 افرادکےخلاف غداری کامقدمہ درج کیاہے۔ان میں ملزمین میں سماجی کارکن اروشی چوڑاوالا بھی شامل ہے۔جن کےخلاف غداری کاکیس ہے۔اس معاملےمیں آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔بتادیں کہ ایک فروری کوآزاد میدان میں ممبئی پرائڈ سولیڈیریٹی گیدرنگ پروگرام کاانعقادکیاگیاتھا۔الزام ہے کہ اس پروگرام میں غداری کے الزام میں گرفتار ملزم شرجیل امام کی حمایت میں قابل اعتراض نعرے بازی کی گئی تھی۔
Mumbai: FIR registered against activist Urvashi Chudawala&50 others under IPC sec 124A(Sedition), 153B, 505, 34 at Azad Maidan police station in connection with raising of slogans in support of Sharjeel Imam at 'Mumbai Pride Solidarity Gathering' at Azad Maidan on Feb 1. Probe on https://t.co/Ce00AVL0rl
— ANI (@ANI) February 3, 2020
What is this going on in Mumbai?
And why is the Maharashtra Government tolerating this ? pic.twitter.com/1uqnKxs2ns
— Devendra Fadnavis (@Dev_Fadnavis) February 3, 2020
اسی کے ساتھ ہی ، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کریت سومائیہ نے کہا تھا کہ اگر پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تو آزاد میدان تھانے کے باہر دھرنا دینگے۔جس کے بعد پولیس نے گزشتہ رات اس معاملہ میں 51افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔