ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 اردو کی خبر کا اثر، میرٹھ میں اسکالرشپ گھوٹالہ کرنے والوں کے خلاف ہوئی ایف آئی آر درج

اسکالر شپ تقسیم میں بدعنوانی کی یہ خبر نیوز 18 اردو پر نشر ہونے کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے معاملے کی تفصیلی جانچ کی ہے جس میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ کی اسکالرشپ ہڑپنے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔

  • Share this:
نیوز 18 اردو کی خبر کا اثر، میرٹھ میں اسکالرشپ گھوٹالہ کرنے والوں کے خلاف ہوئی ایف آئی آر درج
میرٹھ : اسکالرشپ گھوٹالہ کرنے والوں کے خلاف ہوئی ایف آر درج

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ کے بھاون پور تھانہ علاقے میں جائی گاؤں کے مدرسہ نور العلوم میں اسکالرشپ تقسیم میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اسکالر شپ تقسیم میں بدعنوانی کی یہ خبر نیوز 18 اردو پر نشر ہونے کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے معاملے کی تفصیلی جانچ کی ہے، جس میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ کی اسکالرشپ ہضم کرلینے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔


متعلقہ محکمہ کے افسران نے  اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے مدرسہ منتظمین کے خلاف بھاون پور تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی اور مدرسے کا رجسٹریشن ختم کرنے کے لئے آگے کی کارروائی کی ہے۔ میرٹھ کے بھاون پور تھانہ علاقے میں جائی گاؤں کے مدرسہ نور العلوم میں اسکالرشپ تقسیم میں دھاندلی کا ایک معاملہ سامنے آیا تھا۔ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے کئی طلباء اور طالبات کے اہل خانہ نے مدرسہ منتظمین پر اقلیتی طبقے کے بچوں کی اسکالرشپ ہڑپنے کا الزام لگایا تھا۔


اسکالرشپ تقسیم میں بدعنوانی کی شکایت ملنے کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے افسران نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی اور مدرسہ منتظمین سے ریکارڈ طالب کئے۔ ریکارڈ کی جانچ کرنے اور بچوں کے بینک اکاونٹ کی جانچ کرنے کے بعد مدرسہ منتظمین کو گھوٹالہ کرنے کا ذمہ دار مانتے ہوئے ضلع مائنارٹی افسر نے بھاون پور تھانے میں رپورٹ درج کرا دی ہے اور مدرسہ بورڈ کو بھی مدرسہ نور العلوم کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی کارروائی پر پیش قدمی کرنے کی بات کہی ہے۔ وہیں اب اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس کارروائی کی اُمید کی جا رہی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 25, 2021 11:58 PM IST