اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آر ایس ایس اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ٹوئٹ کرنا کانگریس لیڈر کو پڑا مہنگا

    آر ایس ایس اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ٹوئٹ کرنا کانگریس لیڈر کو پڑا مہنگا

    آر ایس ایس اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ٹوئٹ کرنا کانگریس لیڈر کو پڑا مہنگا

    ابھیشیک شکلا نے پنکج پونیا پر آر ایس ایس اور اس کے کارکنان پر غیر اخلاقی تبصرہ کرنے، خواتین کی بے حرمتی کرنے اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنےکا الزام لگایا ہے۔

    • Share this:
    الہ آباد: آر ایس ایس اور وزیراعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نا زیبا ٹوئٹ کرنے کے معاملے میں یو پی کانگریس کمیٹی  کے سابق سکریٹری پنکج پونیا کے خلاف پولیس میں شکایت  درج کرائی گئی ہے۔ آر ایس ایس کے مقامی گٹ نائیک ایڈو کیٹ ابھیشیک شکلا نے الہ آبادکے سول لائنس پولیس اسٹیشن  میں تحریر دے کر پنکج پونیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ ابھیشیک شکلا نے پنکج پونیا پر آر ایس ایس  اور اس کے کارکنان پر غیر اخلاقی تبصرہ کرنے، خواتین کی بے حرمتی کرنے اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنےکا الزام لگایا ہے۔

    پولیس تھانے میں دی گئی اپنی درخواست میں ابھیشیک شکلا نے کہا ہے کہ آر ایس ایس ملک اور سماج کے لئے وقف ایک قوم پرست تنظیم ہے۔ اس کا کام لوگوں کے اندر حب الوطنی (دیش بھکتی) پیدا کرنا اور انسانی خدمات کو فروغ دینا ہے، لیکن پنکج پونیا نے آر ایس ایس جیسی مقدس  اور شفاف شبیہ رکھنے والی تنظیم کے خلاف بے بنیاد الزام لگا کر ملک کے بڑے طبقے کی دل آزاری کی ہے۔ پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک شکلا نے پنکج پونیا کے الزامات کو بے بنیاد بتایا۔

    پنکج پونیا کے ذریعہ کئے گئے ٹوئٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
    پنکج پونیا کے ذریعہ کئے گئے ٹوئٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔


    انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس آر ایس ایس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو وہ عوام کے سامنے لائیں۔ابھیشک شکلا نے کانگریس صدر سونیا گاندھی  سے مطالبہ کیا کہ کانگریس پنکج پونیا کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے اور ان کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھائے۔ ابھیشیک شکلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ  سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر بے بنیاد الزام لگانے والے پنکج پونیا کے خلاف یو پی میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پنکج پونیا نے اپنے ٹوئٹ میں آرایس ایس اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف سخت اور نا زیبا کلمات درج کئے تھے۔
    پنکج پونیا نے اپنے ٹوئٹ میں آرایس ایس اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف سخت اور نا زیبا کلمات درج کئے تھے۔


    واضح رہےکہ پنکج پونیا نے گزشتہ 19  مئی کو اپنے ٹوئٹ میں آرایس ایس اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف سخت اور نا زیبا کلمات درج کئے تھے۔ پنکج پونیا کے اس ٹوئٹ کے خلاف آر ایس ایس نے ہریانہ کے صدر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی درج ہونے کے بعد ہریانہ پولیس نے پنکج پونیا کو گرفتارکرلیا  ہے۔ آر ایس ایس پنکج پونیا پر مزید شکنجہ کسنے کے لئے یو پی میں بھی ایف آئی آر درج کرا رہی ہے تاکہ پنکج پونیا کو قانونی کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: