ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتا کی کثیر منزلہ عمارت میں خطرناک آتشزدگی، 7 لوگوں کی موت، ممتا بنرجی نے کیا معاوضے کا اعلان

Fire in Kolkata: مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے افراتفری مچ گئی۔ اس حادثہ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ کچھ زخمی ہیں۔

  • Share this:
کولکاتا کی کثیر منزلہ عمارت میں خطرناک آتشزدگی، 7 لوگوں کی موت، ممتا بنرجی نے کیا معاوضے کا اعلان
کولکاتا کی کثیر منزلہ عمارت میں خطرناک آتشزدگی، 7 لوگوں کی موت

کولکاتا: کولکاتا کے اسٹینڈرڈ روڈ علاقے میں پیر کی شام ایک کثیر منزلہ عمارت کی 13 ویں منزل پر آگ لگنے سے 7 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس عمارت میں ریلوے کا دفتر ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ایک مہلوک کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپئے معاوضہ اور فیملی کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔


مغربی بنگال کے ایمرجنی خدمات کے افسر سجیت بوس نے بتایا کہ کولکاتا کے ایک کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ فائر بریگیکڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے موقع پر 10 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھیجا گیا تھا۔ کولکاتا پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کا یہ حادثہ شام 6 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔


مشرقی ریلوے کے ترجمان کمل دیو داس نے بتایا کہ نیو کوئلہ گھاٹ بلڈنگ میں آگ لگی۔ اس میں مشرقی ریلوے اور جنوب مشرقی ریلوے کا زونل دفتر ہے اور گراونڈ فلور پر ایک کمپیوٹرائز ٹکٹ بکنگ مرکز ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ بجھانے کا عمل میں تیزی لانے کے لئے اسٹینڈرڈ روڈ پر نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے۔




انہوں نے بتایا، ’ہم لوگ آگ پر قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے عمارت کو خالی کرا لیا ہے‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 09, 2021 12:56 AM IST