ممبئی: او این جی سی کے پلانٹ میں زبردست آتش زدگی، 4 لوگوں کی موت

مرنے والے چار لوگوں میں سے تین سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ( سی آئی ایس ایف) کے جوان ہیں۔ یہ سبھی او این جی سی کی فائر سروس میں تعینات تھے۔

Sep 03, 2019 10:55 AM IST | Updated on: Sep 03, 2019 10:56 AM IST
ممبئی: او این جی سی کے پلانٹ میں زبردست آتش زدگی، 4 لوگوں کی موت

ممبئی واقع او این جی سی کے پلانٹ میں آتش زدگی

نوی ممبئی کے اڑن واقع آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن ( او این جی سی) کے گیس پلانٹ میں منگل کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ آگ سے کم سے کم چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ آگ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچیں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ تقریبا تین گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ مرنے والے چار لوگوں میں سے تین سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ( سی آئی ایس ایف) کے جوان ہیں۔ یہ سبھی او این جی سی کی فائر سروس میں تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق، سب سے پہلے ڈرینیج اسٹرام میں لیک ہوا تھا۔ اسی کی اطلاع پا کر سی آئی ایس ایف کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تھی۔ تبھی ایک دھماکہ ہوا اور تین جوانوں کی موت ہو گئی۔

Loading...

Loading...