دہلی جانے والی تلنگانہ ایکسپریس ٹرین کے دو ڈبوں میں آتش زدگی

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین دہلی پہنچنے ہی والی تھی۔ بدھ کی صبح سات بجے یہ ٹرین تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔

Aug 29, 2019 01:57 PM IST | Updated on: Aug 29, 2019 01:59 PM IST
دہلی جانے والی تلنگانہ ایکسپریس ٹرین کے دو ڈبوں میں آتش زدگی

علامتی تصویر

حیدرآباد۔ دہلی جانے والی تلنگانہ ایکسپریس ٹرین کے دو ڈبوں میں آگ لگ گئی جس سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔ یہ واقعہ ہریانہ کے فرید آباد ضلع کے بلب گڑھ میں پیش آیا۔ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مسافروں نے ڈبے میں آگ دیکھی اور ٹرین میں موجود ریلوے کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔ریلوے کے عہدیداروں نے بلب گڑھ میں اس ٹرین کو رکوا دیا۔ حالانکہ ٹرین کے دیگر ڈبوں کو اس سے علحدہ کردیا گیا تاہم آگ کوچ تک پھیل گئی۔ شعلے دیکھ کر مسافر ٹرین سے نیچے اتر گئے اور پٹریوں پر آ گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین دہلی پہنچنے ہی والی تھی۔ بدھ کی صبح سات بجے یہ ٹرین تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔ شمالی ریلوے کے ترجمان دیپک کمار نے بتایا کہ صبح سات بج کر 43 منٹ پر ٹرین کے دو ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ دونوں ڈبوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے۔ آپ پر قابو پایا جا چکا ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...