دہلی-بنگلورو انڈیگو جہاز کا ایک انجن بند ہونے کے بعد لگی تھی آگ، جانچ میں ہوا انکشاف
دہلی-بنگلورو انڈیگو جہاز کا ایک انجن بند ہونے کے بعد لگی تھی آگ، جانچ میں ہوا انکشاف
ممبئی سے درگاپور کی اڑان کے دوران اسپائس جیٹ کا جہاز اترتے وقت ٹربولینس میں پھنس کر لڑکھڑا گیا تھا، جس سے انصاری سمیت دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔
انڈیگو کے جہاز میں ایک انجن کے بند ہوجانے سے آگ لگی تھی۔ ابتدائی جانچ میں یہ معلومات سامنے آئی ہے۔ جمعہ کی رات قریب 10 بجے دلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے سے پہلے ہی جہاز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی۔ اس کی وجہ سے جہاز کو پرواز سے پہلے ہی روک لیا گیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جہاز بنگلورو کے لیے اڑان بھرنے والا تھا اور اس میں 184 مسافر سوار تھے۔
ٹیک آف سے پہلے بند ہوا انجن ذرائع نے بتایا کہ جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ جہاز کے دوسرے نمبر کے انجن نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ اس سے انجن میں ہوا کا دباو بڑھ گیا۔ ہوا کا دباو بڑھنے سے انجن کے جس حصے سے دھوئیں کی نکاسی ہوتی ہے وہاں سے چنگاری نکلنے لگی تھی۔ کریو عملہ کے ارکان نے آگ کو بجھانے کے لئے اسٹنگیشر کا استعمال کیا تھا، اس سے پہلے شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) کے سربراہ ارون کمار نے کہا کہ واقعہ کی تفصیلی جانچ کرانے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔ ابھی تفصیلی جانچ اور آگ لگنے کے وجوہات کا پتہ لگانا ہے۔
ٹربولینس میں پھنسے اسپائس جیٹ کی اڑان میں زخمی مسافر کی موت یکم مئی کو اسپائس جیٹ کی اڑان کے ٹربولینس میں پھنسنے سے زخمی ہوئے مسافر اکبر انصاری کی گزشتہ مہینے موت ہوگئی۔ ممبئی سے درگاپور کی اڑان کے دوران اسپائس جیٹ کا جہاز اترتے وقت ٹربولینس میں پھنس کر لڑکھڑا گیا تھا، جس سے انصاری سمیت دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ انصاری کا درگاپور کے مشن اسپتال میں علاج جاری تھا، جہاں 29 ستمبر کو ان کی موت ہوگئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔