Delhi Mundka Fire:اس آگ نے دلادی اُپہار سینما ہال آتشزدگی کی یاد، جانیے کہاں ہوئی تھی غلطی
دہلی آتشزدگی واقعے نے دلادی اُپہار سینما ہال آتشزدگی کی یاد۔
قریب آتی ہوئی موت سے بے خبر لوگ بارڈر فلم کے فائٹ سین سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق آگ سنیما ہال کے اندر پہنچی تو لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ دروازوں کی طرف بھاگے لیکن اندر پھنس گئے کیونکہ کچھ دروازے بند تھے۔
نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کی شام کو آگ لگنے کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ جمعہ کی شام دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ایک تین منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 27 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ کئی لوگ جھلس گئے۔ حادثے میں زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس واقعے نے ہمیں 13 جون 1997 کو دہلی کے گرین پارک کے اپہار سنیما ہال میں لگنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ جانئے اپہار سنیما ہال میں آگ لگنے میں غلطی کہاں ہوئی؟
59لوگوں کی ہوئی تھی موت
دہلی کے گرین پارک کے اپہار سنیما ہال میں لگنے والی زبردست آگ میں 59 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 13 جون 1997 کو آتشزدگی کے اس ہولناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے وقت فلم 'بارڈر' کا شو جاری تھا۔ شو کے دوران تھیٹر کے ٹرانسفارمر روم میں آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے عمارت کے دیگر حصوں میں پھیل گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
باہر ہورہے دھماکوں کا نہیں لگاپائے تھے اندازہ
اس خوفناک آتشزدگی میں کئی خاندان تباہ ہو گئے۔ کسی نے اپنے جگر کا ٹکڑا کھو دیا تو کسی نے اپنے گھر کا واحد چراغ گنوادیا۔ کسی بہن نے اپنے بھائی کو کھو دیا اور کسی نے اپنے شوہر کو کھو دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب سینما ہال باہر سے آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آیا تو ٹرانسفارمر اور دیگر چیزیں جلنے سے زور دار دھماکے ہوئے تاہم سینما دیکھنے والے لوگ اس سے لاعلم تھے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ دھماکے بارڈر فلم کے ہیں۔
ایمرجنسی صورتحال اور باہر نکلنے کے نہیں تھے مناسب انتظام
قریب آتی ہوئی موت سے بے خبر لوگ بارڈر فلم کے فائٹ سین سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق آگ سنیما ہال کے اندر پہنچی تو لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ دروازوں کی طرف بھاگے لیکن اندر پھنس گئے کیونکہ کچھ دروازے بند تھے اور ایمرجنسی کی صورت میں انخلاء کے لیے 'مناسب' انتظامات نہیں تھے۔ ہال کے اندر زہریلے دھوئیں نے لوگوں کی سانسیں چھین لیں۔ اس حادثے کا ہولناک منظر دیکھ کر ملک ششدر رہ گیا تھا۔ متاثرین کے اہل خانہ کی چیخیں دہلی کو ہلا رہی تھیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔