ممبئی: ایم ٹی این ایل کی عمارت میں خطرناک آتشزدگی، 100 لوگ پھنسے

مہاراشٹرکے ممبئی میں ایک 9 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی خبرہے۔ عمارت ایم ٹی این ایل کی ہے۔ عمارت کی تیسری اورچوتھی منزل پرآگ لگی۔

Jul 22, 2019 05:43 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 05:48 PM IST
ممبئی: ایم ٹی این ایل کی عمارت میں خطرناک آتشزدگی، 100 لوگ پھنسے

ممبئی میں ایم ٹی این ایل کی بلڈنگ میں خطرناک آتشزدگی، 100 لوگ پھنس گئے۔

مہاراشٹر کے ممبئی میں پیرکو ایک نومنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آج جس بلڈنگ میں لگی ہے وہ ایم ٹی این ایل ایکسچینج کی ہے۔ آگ عمارت کی تیسری اورچوتھی منزل پرلگی ہے۔ آگ لگنے کی خبرپاتے ہی موقع پرفائربریگیڈ محکمہ کہ 31 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پہلے صرف 14 گاڑیاں آگ بجھارہی تھیں۔ آگ میں پھنسے لوگوں میں سے 25 لوگوں کوباہرنکالا گیا ہے۔ 75 سے زیادہ لوگ ابھی بھی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ دوپرتقریباً تین بجے عمارت کی تیسری اورچوتھی منزل پرآگ لگ گئی۔

Loading...

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 15 منٹ کے اندرفائربریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پرپہنچ گئی۔ آگ اتنی خطرناک لگی ہوئی تھی کہ دورسے ہی دھواں کا غباردیکھا جاسکتا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 'جس وقت عمارت میں آگ لگی، اس وقت لوگ دفترمیں تھے۔ آگ لگتے ہی افراتفری مچ گئی۔ آگ میں 100 سے زیادہ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Mumbai_fire_2

ہوا تیز ہے، اس وجہ سے آگ بجھانے میں پریشانی آرہی ہے۔ برابروالی عمارت میں سیڑھی سے مسلسل لوگوں کوبچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمارت کی لفٹ کوبند کردیا گیا ہے۔ آگ کی اطلاع ملنے پرنرمل نگرپولیس، باندرہ پولیس، کھیرواڑی پولیس بھی موقع پرپہنچ چکی ہے۔

 

Loading...